مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رحیم یارخان:نوجوان کو غیرت کے نام پرقتل کرنے والے ملزمان بری

رحیم یار خان کی تحصیل خانپور کے نواحی علاقہ کوٹلہ پٹھان کے نزریک ظاہر پیر روڈ کے قریب کماد کی فصل سے تھانہ صدر خانپور کی پولیس کومورخہ 7 جنوری 2018 کو ایک نامعلوم نوجوان کی تشدد شدہ لاش ملی، تھانہ صدر خانپور کی پولیس نے مقامی زمیندار کے بیان پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا اور پولیس نے تشدد شدہ لاش کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ۔

دس دن بعد تشدد شدہ لاش کی شناخت ناصر چوھان کے نام سے ہوئی پولیس نے تفتیش شروع کی تو موبائل ڈیٹا کی مد د سے جنوبی پنجاب ڈیموکرٹیک پارٹی کے صدر دلشاد رند کو حراست میں لیا اسطرح دلشاد نے باقی ملزمان کی بھی نشاندہی کر دی جس میں ڈاکٹر افتاب، امجد افتاب، اسامہ اور اطہر محمود شامل تھے،

پولیس کی ضمنی رپورٹس کے مطابق ناصر چوھان کے ڈاکٹر افتاب کی پوتی  کے ساتھ تعلقات تھے اور وہ ناصر سے شادی کرنا چاہتی تھی،

ڈاکٹر افتاب نے ملزمان کو ناصر کو قتل کرنے کے لیے سات لاکھ روپے رقم ادا کی اور دلشاد کے ڈیرہ ظاہر پیر میں ناصر کو نشہ آور مشروب پلاکر تشدد کر کے قتل کر دیا گیا اور اس کی لاش کو بوری میں بند کر کے دلشاد کی گاڑی میں کماد کی فصل میں پھینک دیا گیا،

پولیس نے ملزمان کے بیان قلمبند کیے اور ملزمان نے اعراف جرم بھی کیا تصاویر اور موبائل ڈیٹا ملنے کے باوجود بھی رحیم یار خان کی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت، نے ملزمان کو شک کا فاہدہ دیتے ہوئے 14ستمبر 2019 کو بری کر دیا ۔

ملزمان کی بریت کے خلاف ناصر کے والد اسلم چوھان نے لاہور ہائیکورٹ بہاولپور پینج میں اپیل دائر کر دی ہے

%d bloggers like this: