دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرپشن کے الزامات میں گرفتار افراد کا علاج بھی قوم کا نقصان ہے،فردوس عاشق اعوان

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آصف علی زرداری اگر بیمار  ہیں تو حکومت کا کیا قصور؟حکومت ٹیکس پیئر کے پیسے سے ان کا علاج کروا رہی ہے۔

وزیراعظم  عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ کرپشن کے الزامات میں گرفتار افراد کا علاج بھی قوم کا نقصان ہے۔ قوم کا نقصان کرنے والے تاریخ کے بھی مجرم رہیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کے الزامات کے جواب میں  ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا کہ بلاول بھٹو ابھی تک  لاڑکانہ کی ہار کے زخم چاٹ رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول لاڑکانہ کی شکست کے  اس صدمے سے باہر نہیں آئے، یہ بہکی بہکی باتیں اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ شدید صدمے میں ہیں۔  انہیں پتہ چل گیا ہے کہ اب سندھ سے بھی پیپلزپارٹی کا بوریا بستر گول ہے کیونکہ عوام انہیں مسترد کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آصف علی زرداری اگر بیمار  ہیں تو حکومت کا کیا قصور؟حکومت ٹیکس پیئر کے پیسے سے ان کا علاج کروا رہی ہے۔

About The Author