دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے مارے جانے کی اطلاع

ابوبکر البغدادی کے خلاف آپریشن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اجازت کے بعد کیا گیا ۔

داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے مبینہ طور پر مارے جانے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

امریکی میڈیا نے پینٹاگان کے اعلی حکام کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ابوبکر البغدادی کو ایک خفیہ اور خصوصی آپریشن میں ہلاک کردیا گیا ہے ۔

یہ خفیہ اور مشترکہ  آپریشن شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں ہفتے کے روز اس وقت کیا گیا جب ایکشن ایبل اطلاعات موصول ہوئیں۔

ابوبکر البغدادی کے خلاف آپریشن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اجازت کے بعد کیا گیا ۔

آپریشن کے حوالے سے پینٹاگان کے آفیشل نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جب فورسز اس کمپاؤنڈ میں داخل ہوئیں جہاں ابوبکر البغدادی چھپا ہوا تھا تو اس نے اپنے آپ کو خود کش جیکٹ سے اڑا دیا۔

امریکی فورسز کو اس پر گولی چلانے کی نوبت ہی نہیں آئی۔آپریشن میں بغدادی کی دو بیویوں کے مارے جانے کی اطلاع بھی ہے تاہم اس کے بچوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

پینٹاگان حکام کا دعوی ہے کہ مبینہ آپریشن میں مارا جانے والا ابوبکر البغدادی ہی تھا جس کے خلاف آپریشن کا حکم امریکی صدر کی طرف سے ایک ہفتہ قبل دیا گیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس ضمن میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بیان جاری کیاہے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ ”کچھ بہت بڑا ہوا ہے ابھی ابھی  “

About The Author