دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

dav

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بہاولپور دو دھڑوں میں تقسیم،

پی ایم اے بہاولپور کے صدر ڈاکٹر منیر صدیقی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کے ایک گروپ نے جعلی طریقے سے دوسری پی ایم اے بنانے کی کوشش کی ہے جو بلکل غیر قانونی ہے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بہاولپور کے صدر منیر صدیقی نے دیگر عہدیداران کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ جس پی ایم اے کو چلا رہے ہیں اس کے علاوہ کوئی دوسری پی ایم اے نہیں۔ ڈاکٹرز کے ایک گروپ نے ذاتی مفادات کی خاطر جعلی طریقے سے پی ایم اے بنانے کی کوشش کی ہے جس کی وہ بھر پور مذمت کرتے ہیں. ڈاکٹر منیر صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ایم اے کے الیکشن کے نام پر چند لوگوں نے ڈاکٹرز سے لاکھوں روپئے وصول کیے ہیں اور پھر الیکشن کی بجائے خود کو نامزد کر لیا ہے اب ڈاکٹرز اپنے پیسوں ک حساب مانگ رہے ہیں.پی ایم اے کے راہنما ڈاکٹر ذاہد شہزاد، ڈاکٹر عدنان گوپانگ، ڈاکٹر ابو عبیدہ ، ڈاکٹر عمر حیات اور ڈاکٹر زین سمیت دیگر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ پی ایم اے کے الیکشن کروانے کے حق میں ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پنجاب کے صدر مسعود السید نے ہمارے تحفظات پر انکوائری کمیٹی قائم کی جسکی رپورٹ سے قبل ہی دوسرے گروپ نے خود کو سلیکٹ کر لیا جو غیر قانونی ہے

About The Author