دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفر گڑھ

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفر گڑھ ، کوٹ ادو ، جتوئی اور علی سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں۔

کوٹ ادو(اظہر فاروق) یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں یوم سیاہ منایا جائے گا، صبح 10بجے ڈپٹی کمشنر آفس سے ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کریں گے، ریلی میں سرکاری افسران، ملازمین، سول سوسائٹی، انجمن تاجران سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے، عوام سے بھی اپیل ہے کہ ریلی میں بھر پور شرکت کریں۔ ریلی کچہری چوک (کشمیر چوک) تک نکالی جائے گی بعد ازاںڈپٹی کمشنر عامر شہزاداور دیگر مقررین خطاب کریں گے


کوٹ ادو(اظہر فاروق)اوباش کی 8سالہ بچے سے زیادتی،محنت کش کی نوجوان بیٹی اغواء،نقدی طلائی زیورات بھی ساتھ لے گئے،خاوند روٹھی بیوی کو گن پوائنٹ پر اٹھاکر لے گیا،نامعلوم شہری کا موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے،محنت کش کے بھانہ سے قیمتی بکرے بھینس چوری،فراڈی نے محنت کش کی امانت رکھی رقم ہڑپ کرلی،پولیس نے ڈکیتی کا ملزم گرفتار کرلیا،پسٹل برآمد،واردات کی نیت سے گھومنے والے کو پولیس نے دھر لیا،پسٹل برآمد اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ پل دڑہ کے رہائشی غلام عباس بھٹی کے 8سالہ بیٹے محمد اظہر سے اقبال بھٹہ نے زیادتی کر ڈالی جبکہ موضع پتل غربی کے غلام مصطفی تھتھل کی جواں سالہ بیٹی مہوش بی بی کو شاہد تھتھل،اکبر تھتھل اغواء کرکے لے گئے جاتے ہوئے گھر سے نقدی 93ہزار 3تولے طلائی زیورات بھی ساتھ لے گئے،تھانہ دائرہ دین پناہ نے علاقہ میں عمران تگہ اپنے 3نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اپنی روٹھی بیوی معصوم فاطمہ کو گن پوائنٹ پر اٹھاکر لے گیا جاتے ہوئے ساس کے گھر سے نقدی93ہزار بھی ساتھ لے گیا،تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع درگھ کے رہائشی ذیشان کا موٹر سائیکل نامعلوم چوری اٹھاکر لے گئے،تھانہ چوک سرور شہید کے چک نمبر519ٹی ڈی اے میں منیر مسیح کے بھانہ مویشی سے عرفان مسیح،بوٹا مسیح،بشیر احمد اوڈ 13بکریاں ڈالہ میں لوڈ کرکے فرارہوگئے،تھانہ سنانواں کے علاقہ میں بھٹہ مزدور ربنواز گوراہا نے اپنی محنت مزدوری کی رقم ایک لاکھ 80ہزار زبیر گوراہا کے پاس امانت رکھی جوکہ ہڑپ کرگیا،پولیس سنانواں نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب ڈاکو شہباز ناصر قریشی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل جبکہ اپنی سنانواں نے دوران گشت پسٹل لیکر واردات کی نیت سے گھومنے والے جبار جگلانی کو گرفتار کرپسٹل برآمد کرلیا،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام مقدمات درج کرلئے ہیں


کوٹ ادو(اظہر فاروق)مشیر زراعت پنجاب سردار عبدالحئی اور صوبائی اسمبلی کے رکن نیاز خان گشکوری کی وزیراعلی عثمان بزدار سے ملاقات۔سردار عبدالحئی دستی کیجانب سے مظفرگڑھ کو انڈسٹریل سٹیٹ بنانے، پانچ روڈ کے میگا پروجیکٹس اور سیوریج کے مسائل حل کرنے پر تبادلہ خیال۔وزیراعلی کیطرف سے جلد عملدرآمد کی یقین دہانی۔نیاز خان گشکوری کیجانب سیحلقہ پی پی 278 ببیٹ عیسن والا دریائے سندھ سے ہونے والینقصانات اور سپر بند کی تجاوز پر وزیراعلی نے منظوری دے دی۔سپر بند ڈاؤن سٹریم اے ڈی پی سکیم میں شامل۔تفصیل کیمطابق مشیر زراعت پنجاب و رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالحئی دستی اورصوبائی اسمبلی کے رکن نیاز خان گشکوری نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزادر سے ملاقات کی۔

ملاقات کےدوران عبدالحئی دستی کیجانب سے وزیراعلی کو مظفرگڑھ کو انڈسٹریل سٹیٹ بنانے کیساتھ ساتھ مظفرگڑھ کے پانچ بڑے روڈ اور سیوریج کے پروجیکٹس پر جلدازجلد کام شروع کرنے کی تجاویز پیش کی جس پر وزیراعلی نے جلدازجلد ان تمام پراجیکٹس پر عملدرآمد کرانے کی یقین دہانی کرائی۔اس طرح نیاز خان گشکوری نے حلقہ پی پی 278 کی سکمیوں کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔ملاقات میں نیاز خان گشکوری نے شوگر ملز کے کرشنگ سیزن اور کاشتکاروں کے مسائل پر بھی خصوصی بات چیت کرتے ہوئے حلقہ میں بیٹ عیسن والا کے مقام پر دریائے سندھ سے ہونے والے نقصانات اور سپر بند کی تعمیر نہ ہونے سے درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے ترجیح بنیادوں پر سپر بند تعمیر کرنے کی سفارش کی جس پر وزیر اعلی نے سپر بند کی منظوری دیتے ہوئے عیسن والا سپر بند ڈاؤن سٹریم کو اے ڈی پی سکیم میں شامل کرلیا گیا۔موقع پر موجود مشیر زراعت وزیراعلی پنجاب سردار عبدالحئی دستی،پارلیمانی سیکرٹری سردار عون حمید ڈوگر،ایم پی اے عملدار عباس قریشی نے وزیراعلی پنجاب کو مظفرگڑھ دورہ کی دعوت دی جس پر وزیراعلی نے جلد مظفرگڑھ آمد کی یقین دہانی کرائی


کوٹ ادو(اظہر فاروق) ملتان سے کوٹ ادو جانے کیلئے سواری کے انتظار میں کھڑی بیوہ خاتون کو کیری ڈبہ میں سوار 3نامعلوم نے اٹھا لیا،ویرانے میں موجود مکان میں لے جاکر ایک اوباش رات بھر زیادتی کرتا رہا،حالت غیر ہونے پر ٹی پی لنک نہر کنارے پھینک گئے،راہگیروں سے موبائل فون لیکر خاتون نے پولیس کو 15پر کال کی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو تھانہ لے آئے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج،اس بارے تفصیل کے مطابق ملتان کے رہائشی محمد اسلام کی بیوہ فوزیہ بی بی گزشتہ روز ملتان سے کوٹ ادو جانے کیلئے روڈ پر کھڑی تھی کہ اسی اثناء میں ایک کیری ڈبہ میں سوار 3اشخاص اکبر پٹھان،نذیر کھکھ،ایک نامعلوم نے اسے کوٹ ادو کے جانے کا جھانسہ دیکر کیری ڈبہ میں بٹھا لیا اور ہیڈ محمد والہ کے قریب ویرانے میں ایک مکان میں لے گئے جہاں پر اکبر پٹھان رات بھر اس کے ساتھ زیادتی کرتا رہا،حالت غیر ہونے پر بیوہ فوزیہ بی بی کو علی الصبح ٹی پی لنک نہر کنارے پھینک کر فرارہوگئے،بیوہ نے راہگیروں سے موبائل فون کے ذریعے 15پر کال کی،پولیس سنانواں موقع پر پہنچ کر خاتون بیوہ فوزیہ بی بی کو تھانے لے آئی اور بیوہ فوزیہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر431/19زیر دفعہ376آئی اکبر پٹھان سمیت نذیر کھکھ ایک نامعلوم خاتون بیوہ فوزیہ بی بی کو تھانے لے آئی اور بیوہ فوزیہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر431/19زیر دفعہ376آئی اکبر پٹھان سمیت نذیر کھکھ ایک نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو(اظہر فاروق)پولیس کوٹ ادو کا انوکھا کارنامہ،10سالہ نابالغ بچے پر 3سالہ بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا،بچے کو گرفتار کرکے حوالات میں بندکردیا،10سالہ نابالغ کو عدالت میں پیش کرنے پر جج پولیس پر برہم،تفتیشی طلب،پیش نہ ہونے پر عدالت نے 10سالہ بچے کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ڈی این اے کرانے کا حکم جاری کردیا،الزام جھوٹا ہے شک کی بنیاد پر اس کے بیٹے کو پکڑ کر اس پر تشدد کیاگیا،والد اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو پولیس نے 10سالہ نابالغ بچے محمد آصف موچی پر 3سالہ بچی  سے زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے وارڈنمبر14اے لاڑ چوک کے رہائشی ملازم حسین وڈ کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمہ نمبر688/19زیر دفعہ376آئی میں الزام عائد کیاگیا کہ گزشتہ روز اس کی پوتی گھر کے قریب کھیل رہی تھی کہ ہمسایہ آصف موچی اسے بچی سے آصف موچی زیادتی کر رہاتھا جسے موقع پر قابوکر لیاگیاجسے پولیس کے حوالے کردیا،دوسری طرف پولیس کوٹ ادو نے نابالغ محمد آصف موچی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے ملزمان کے ساتھ حوالات میں بندکردیا،جبکہ گزشتہ روز10سالہ محمد آصف کو ہتھکڑی لگاکر دیگر ملزمان کے ہمراہ علاقہ مجسٹریٹ کوٹ ادو محمد طارق کی عدالت میں پیش کیاگیا جس پر عدالت نے10سالہ بچے پر مقدمہ درج کرنے پر پولیس پر برہم ہوگئی جبکہ تفتیشی منظور احمد کو طلب کیا تفتیشی منظور احمد عدالت پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے بچے کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان آصف موچی اور متاثرہ بچی کا ڈی این اے کرانے کا حکم جاری کردیا ہے،

دوسری طرف 10سالہ بچے کے ورثاء والد غلام عباس بھٹی اپنے بھائیوں محمد اسحاق،عبدالرزاق والد محمد حنیف داماد مہران ودیگر رشتہ داروں کویم بخش،محمد اشرف شاکر عباس،منیر حسین،باقر حسین کے ہمراہ پریس کلب میں بتایا کہ ان کا بیٹا 10سالہ محمد آصف جوکہ ٹیلر ماسٹر کے پاس کام سیکھتا ہے جس پر ملازم حسین وڈ کی جانب سے لگایا گیا الزام جھوٹا ہے انہوں نے کہا کہ شک کی بنیاد پر ان لوگوں نے آصف کو پکڑا اور اسے تشد د کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس بھی بچے کے ساتھ ظلم کررہی ہے اور تھانہ کی حوالات میں بند خطرناک ملزمان کے ساتھ اسے بند کیاہوا ہے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سمیت آئی جی پنجاب،آر پی او ڈیرہ غازیخان،ڈی پی او مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا کہ جھوٹا مقدمہ خارج کیاجائے اور 10سالہ نابالغ بچے محمد آصف کو فوری طور پر رہا کیاجائے،)تصویر ای میل کر دی ہے۔


کوٹ ادو(اظہر فاروق) دائرہ دین پناہ پولیس کا بچوں کے خلاف جنسی جرائم پر فوری ریسپانس و ایکشن،

آٹھ سالہ بچہ کیساتھ ذیادتی کے وقوعہ کی رپورٹ، مقدمہ درج، تفتیشی افسر عرفان فیض اے ایس آئ نے پانچ گھنٹے کے اندر ملزم گرفتارکر لیا،فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم کا جائے وقوعہ کا معائنہ ،کمسن بچہ کے والدین کا پولیس کو خراج تحسین،

تفصیلات کے مطابق دائرہ دین پناہ پولیس کا  ایس ایچ او دائرہ دین پناہ ادریس خان کی سربراہی میں شہریوں کی دادرسی اور قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا سلسلہ جاری ہے دائرہ دین پناہ کی مسماة ساجدہ عباس  نے تھانہ میں رپورٹ درج کرائ کہ ملزم محمد اقبال نے   اسکے کمسن بیٹے محمد اظہر کیساتھ بدفعلی کی ہے جس کی درخواست پرتفتیشی افسر عرفان فیض اے ایس آئ  نے فوری ریسپانس دیتے ہوئے  ملزم کے خلاف نہ صرف مقدمہ نمبر 459 بجرم 377_367A تعزیرات پاکستان کے تحت درج کر لیا بلکہ مفرور ہونیوالے ملزم  کو موبائل فون لوکیشن کی مدد سے فوری گررفتار کر لیا

ایس ایچ او دائرہ نے کہا کہ وکٹم محمد اظہر  جسکی عمر آٹھ سال ہے جسکا ڈاکٹری ملاحظہ کرا لیا گیا جبکہ فرانزک سائینس ایجنسی کی ٹیم اور کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے ملزم کے خلاف تمام شہادتیں اکٹھی کر کے ملزم کو چالان کیا جائے گا کمسن بچے کے والدین نے پولیس کارگردگی پر اظہار اطمنیان کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا،

About The Author