نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایک اور بچے میں وائرس کی تصدیق کے بعد رواں سال خیبرپختونخوا میں پولیوکیسز کی تعداد 57 ہوگئی

پروگرام کوارڈینٹیر عبدالباسط  نے کہاہے کہ پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ ہے،پولیو فری پاکستان کے لئے والدین اورمعاشرے کے تمام طبقات کا تعاون ضروری ہے۔

پشاور: خیبر پختونخوا  میں پولیو کے کیسز میں اضافہ  ہوگیاہے ، لکی مروت سے نئے کیس کی تصدیق کے بعد  رواں سال صوبے میں پولیو کیسیز کی تعداد 57 ہوگئی  ہے۔

خیبر پختونخوا میں نورنگ ضلع لکی مروت سے9ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہواہے ۔

پروگرام کوآرڈینیٹر کے مطابق بچے کو حفاظتی ٹیکہ جات کی کوئی بھی خوراک نہیں دی گئی تھی جبکہ  بچے کو پولیو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے بھی قطرے نہیں پلائے گئے تھے ۔

متاثرہ بچےکے فضلہ کےنمونوں کو لیبارٹری میں ٹیسٹ کے لئے بھیجا گیا تھا ،لیبارٹری  ٹیسٹ میں  تصدیق ہوگئی ہے کہ بچہ پولیو سے متاثرہو چکاہے ۔

پروگرام کوارڈینٹیر عبدالباسط  نے کہاہے کہ پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ ہے،پولیو فری پاکستان کے لئے والدین اورمعاشرے کے تمام طبقات کا تعاون ضروری ہے۔

About The Author