دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاک فضائیہ کے سربراہ کی کینیا کی اعلیٰ فوجی اور سول قیادت سے ملاقاتیں

پاک فضائیہ کے سربراہ ائر مارشل مجاہد انور خان نے کینین فضائیہ کو فوجی تربیت اور ہوابازی کے شعبہ جات میں تعاون کی پیش کش کی۔

اسلام آباد :پاک فضائیہ کے سربراہ  ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے موآئی ائیر بیس، نیروبی کینیا کے دورے کے دوران میجر جنرل فرانسس اوگولا، کمانڈر کینیا ائیر فورس سے ملاقات کی۔

ترجمان پاک فضائیہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ملاقات کے دوران باہمی تعاون اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔

کینیا فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے کینین فضائیہ کو فوجی تربیت اور ہوابازی کے شعبہ جات میں تعاون کی پیش کش کی۔

دونوں معزز شخصیات نے دونوں فضائی افواج کے مابین دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ قبل ازیں ا ئیر چیف کی  بیس آمد پر کینیا فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

انہوں نے کینیا ائیر فورس کے زیرِ استعمال مختلف طیاروں کا معائنہ بھی کیا۔

قبل ازیں ائیر چیف نے کینیا  کے اعلیٰ سول اور دفاعی عہدیداران سے ملاقاتیں کیں جن میں مس ریچل عمامو (ڈیفنس کیبنٹ  سیکریٹری)، جنرل سیمسن ماتھیتھی (چیف آف کینین ڈیفنس فورسز) اور لیفٹینینٹ جنرل والٹر راریا (کمانڈر کینین آرمی) شامل تھے۔ ان ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ تعاون  اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امورپر گفتگو کی گئی۔

About The Author