دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں 3روزہ پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سج گیا

فلم فیسٹیول کا  دوسرا سیشن پوٹینشل آف اینی میشن ان پاکستان کے موضوع پر  تھا۔ جس  میں اینی میشن  انڈسٹری سے وابستہ  نامور شخصیات نے شرکت کی۔

کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سج گیا۔ پہلے ایونٹ میں اسکول کے بچوں کو  اینی میٹڈ  فلم  دکھائی گئی۔ دوسرا سیشن پوٹینشل آف اینی میشن ان پاکستان کے  موضوع پر ہوا۔

ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی  نے   ایونٹ کو  ملکی فلمی صنعت کی ترقی اور فروغ میں  مثبت قدم قرار دیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فلم فیسٹول کا خیال ذہن میں آیا تو سندھ حکومت کے سامنے پیش کیا انہوں نے تعاون کیا شکر گزار ہیں۔ سلطانہ صدیقی نے کہا کہ اس طرح کے فیسٹیول ہونگے تو پاکستان میں اچھا مواد تیار ہوگا۔

سینمامالکان ، فلم پروڈیوسرز ،اداکاروں اور شوبز سے وابستہ لوگوں کو آگے بڑھنا چاہیے ۔ اس سے نہ صرف لوگوں کو اچھی تفریح میسر ہوگی بلکہ لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے۔

پہلے ایونٹ میں اسکول کے بچوں نے کیپری سینما میں  اینی میٹڈ مووی دیکھی ۔ڈی جی رینجرز سندھ  عمر بخاری مہمان خصوصی تھے۔ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی  بھی بچوں کی خوشی میں خوش دکھائی دیں۔

فلم فیسٹیول کا  دوسرا سیشن پوٹینشل آف اینی میشن ان پاکستان کے موضوع پر  تھا۔ جس  میں اینی میشن  انڈسٹری سے وابستہ  نامور شخصیات نے شرکت کی۔

مہمان خصوصی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اس مشن کو آگے بڑھانے میں تعاون کرنے کو  تیار ہے۔

فلم فیسٹول کےسلسلے میں نیوپلیکس سینما  میں بھی اینی میٹڈ فلم کی اسکریننگ کی گئی۔ جس نے  بچوں کے چہروں پر خوشی بکھیر دی۔

پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول تین روز جاری رہے گا۔ اس دوران فلمز کی نمائش کے علاوہ مختلف سیشنز  بھی ڈئزاین کئے گئے ہیں ۔

About The Author