اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان 28 اکتوبر کو ننکانہ صاحب میں بابا گرو ناننک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔سرکاری طور پر دعوی کیا گیاہے کہ یہ یونیورسٹی اپنی نوعیت کی پہلی یونیورسٹی ہو گی جس میں پنجابی زبان اور خالصہ کے شعبوں پر مخصوص توجہ دی جائیگی۔
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ تمام جدید سہولیات سے بھر پور اس یونیورسٹی کو مذہبی ہم آہنگی، ثقافتی ترقی اور پیشہ وارانہ تربیت کے لحاظ سے بہترین مثال بنایا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب بابا گرونانک کی جائے پیدائش ہونے کی وجہ سے دنیا بھر کے سکھوں کے لئے بے حد عقیدت اور اہمیت کا حامل ہے۔
اعجاز شاہ نے کہا کہ اسی بات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے گرو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب اور پورے پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے لئے بھی کام کرے گی۔گرو نانک یونیورسٹی قومی و بین الاقوامی سکھ برادری کے لئے کمیونٹی سینٹر کے طور پر بھی کام کریگی۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم کا اس یو نیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے آنا نہ صرف ننکانہ صاحب کے باسیوں کے لئے بلکہ تمام قوم کے لئے باعث فخر ہے- وزیراعظم عمران خان کا پاکستان میں اقلیتوں کے تحفظ اور فروغ کے لئے کام قابل تعریف ہے۔
اعجاز شاہ نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اور پر امن قوم ہونے کا یہ منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس قدم کے ذریعے ننکانہ صاحب کو سیاحت کے حوالے سے بین الاقوامی معیار پر لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گرو نانک یونیورسٹی کے علاوہ ننکانہ صاحب میں مزید ترقیاتی کاموں کا بھی آغاز ہو رہا ہے۔اس سب کے علاوہ بابا گرو نانک کے 550ویں یوم پیدائش کی تقریبات بھی اپنی مثال آپ ہونگی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،