نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں 1 ارب 83 کروڑو روپے کا تصدیق شدہ بیج فروخت

پنجاب سیڈ کارپوریشن کے مطابق گندم کا تصدیق  شدہ بیج سیزن سے قبل 65 فیصد فروخت ہوگیاہے جبکہ  35 فیصد کی ایڈوانس بکنگ ہو چکی ہے۔

لاہور: تاریخ میں پہلی بار پنجاب  سیڈ کارپوریشن کی کارکردگی کا  گراف بلندی کی جانب گامزن ہے، رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں ایک ارب تراسی کروڑو روپے کا تصدیق شدہ بیج فروخت  ہوگیا ۔

پنجاب سیڈ کارپوریشن کی طرف سے دعوی کیا گیاہے کہ پنجاب میں گندم کا بنیادی بیج 100 فیصد تک فروخت کردیا گیا ہے ۔گندم کا تصدیق  شدہ بیج سیزن سے قبل 65 فیصد فروخت ہوگیاہے جبکہ  35 فیصد کی ایڈوانس بکنگ ہو چکی ہے۔

ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن ڈاکٹر غضنفرعلی خان کا کہناہے کہ پیاز،گاجر سرٹیفائیڈ ،چنا،لہسن ،آئل سیڈ  کا بیج 100 فیصد فروخت ہو چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر سیڈ کارپوریشن میں مزید بہتری لائی جارہی ہے ۔صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال کی بھرپور رہنمائی مین سیڈ کارپوریشن پنجاب کا گراف پہلے سے بہتر ہو رہا ہے۔

پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ایم ڈی نے کہا کہ گزشتہ دوسال سے پنجاب سیڈ کونسل  کا اجلاس  دوسال بعد پنجابب سیڈ کارپوریشن میں ہوا۔اجلاس میں 70 سے زائد مختلف فصلوں کے بیجوں کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

About The Author