نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

2018 کے انتخابات میں دھاندلی کی کتنی شکایات الیکشن کمیشن میں آئیں؟

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن میں انتخابی عذرداریوں کیخلاف 2018 کے انتخابات میں 2013 کی نسبت کم درخواستیں دائر ہوئیں۔

اسلام آباد: 2018کے انتخابات میں دھاندلی کی شکایات لیکر کتنے امیدوار ،جماعتیں یا افراد شکایات لیکر آئے ؟ الیکشن کمیشن نے 2018 کے انتخابات میں دھاندلی کیخلاف شکایات کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن میں انتخابی عذرداریوں کیخلاف 2018 کے انتخابات میں 2013 کی نسبت کم درخواستیں دائر ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں دھاندلی کے خلاف 2013 کے انتخابات میں 658 درخواستیں دائر کی گئی  جبکہ 2018 میں الیکشن کمیشن کو 465 درخواستین موصول ہوئیں۔

ای سی پی کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ پنجاب کی جانب سے دائر کی گئی انتخابی عذر داریوں کی 139 درخواستوں میں سے 92 نمٹا دی گئیں۔ سندھ کی 79 پٹیشنز میں سے 19 نمٹا دی گئیں جب کہ 60 ابھی زیرالتوا ہیں۔

اسی طرح  خیبرپختونخوا کی 39 میں سے 26 اور بلوچستان میں 56 میں سے 53 انتخابی عذرداریوں کی درخواستیں نمٹائی گئیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کسی بھی جماعت یا امیدوار نے آر ٹی ایس کیخلاف کوئی درخواست نہیں دی۔

About The Author