دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پلاسٹک کے ذریعے انڈوں کا بنایا جانا ممکن ہی نہیں، ماہرین

ماہرین کے مطابق کھائے جانے والی پلاسٹک سے بھی انڈے نہیں بنائے جاسکتے۔ لیکن انڈوں کو ایک مقررہ درجہ حرارت پر رکھا جائے تو توڑنے پر ان کی شکل تبدیل ہوجاتی ہے۔

کراچی میں مبینہ طور پر جعلی انڈوں کی فروخت کے معاملے پر سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانچ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔فوڈ اینڈ سائنس کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین کہتے ہیں کہ پلاسٹک کے ذریعے انڈوں کا بنایا جانا ممکن ہی نہیں۔

شہر قائد میں مبینہ طور پر جعلی انڈوں کا معاملہ گزشتہ دنوں  سامنے آیا تو ہر زاوئیے سے اس کا پتہ لگانے کی کوشش کی گئی ۔

جامعہ کراچی کے شعبہ فوڈ اینڈ سائنس ٹیکنالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر فیروز کے مطابق جعلسازی کے ذریعے پلاسٹک کے انڈوں کا بنایا جانا اور ان کی فروخت ممکن نہیں ہے۔

ماہرین کے مطابق کھائے جانے والی پلاسٹک سے بھی انڈے نہیں بنائے جاسکتے۔ لیکن انڈوں کو ایک مقررہ درجہ حرارت پر رکھا جائے تو توڑنے پر ان کی شکل تبدیل ہوجاتی ہے۔

اس ضمن میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے تاحال کوئی حتمی رپورٹ سامنے نہیں آسکی ہے۔ 20 اکتوبر کی شام کراچی کے علاقے ڈیفینس میں جعلی انڈوں کی شکایت پر انڈوں کو قبضے میں لیکر دکان کو سیل کیا گیاتھا۔

اس موقع پر ایک دوکاندار سمیت 4افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا تھے جنہیں بعد میں عدالت کی طرف سے ضمانت مل گئی تھی ۔

About The Author