دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاک بحریہ کے سربراہ کا گوادر اور اورماڑہ میں اگلے  مورچوں کا دورہ

ترجمان  پاک  بحریہ کےمطابق گوادر میں امیرالبحر سے چائینیز اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین ژانگ باؤ ژونگ نےبھی  ملاقات کی۔

کراچی: امیرالبحر یعنی پاک بحریہ کے سربراہ  ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گوادر اور اورماڑہ میں  نیول تنصیبات اور اگلے مورچوں کا دور کیا۔نیول چیف کو سی پیک کے سمندری دفاع سمیت دیگر پیشہ وارانہ تیاریوں   پر بریفنگ دی گئی۔

پاک بحریہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ نیول چیف نے گوادراوراوماڑہ میں نیول تنصیبات اوراگلےمورچوں کا دورہ آج کیاہے۔

ترجمان  پاک  بحریہ کےمطابق گوادر میں امیرالبحر سے چائینیز اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین ژانگ باؤ ژونگ نےبھی  ملاقات کی۔

اس ملاقات میں سی پیک اور گوادر پورٹ کی وسعت سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف  کو سی پیک میری ٹائم سیکیورٹی ٹاسک فورس  کی کارکردگی اور اس کی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں پر بریفنگ دی گئی۔

ایڈمرل ظفر عباسی نے بحری بیڑے کی تنظیم نو کے بعد گوادر اور اورماڑہ کی سمندری حدود میں تعینات سرفس ٹاسک گروپس کی آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔

انہیں ممکنہ خطرات اور پاک بحریہ کی جوابی حکمت عملی  سے آگاہ کیا گیا۔انہوں نے   گوادر اور اورماڑہ میں مختلف آپریشنل، تربیتی اور انتظامی منصوبوں  کا  سنگ بنیاد بھی رکھا۔۔

About The Author