وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ممبران کی تقرری کردی ہے ، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکشین بھی جاری کردیا گیاہے ۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل میں سرجن جنرل آف پاکستان، صدر کالج اف فزیشن اینڈ سرجنز شامل ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق روشانے ظفر، محمد علی رضا، طارق حمید خان کونسل میں شامل ہیں۔ آغا خان یونیورسٹی کے ڈاکٹر حسن سمیت شوکت خانم کے آصف لوئیہ بھی کونسل میں شامل ہیں۔
حمید لطیف اسپتال لاہور کے ڈاکٹر ارشد اورڈینٹل شعبے کے ڈاکٹر انیس الرحمان بھی کونسل کے ممبر بن گئے ہیں۔
تین ممبران کا تعلق سول سوسائٹی سے ہے جبکہ تین ممبران کا تعلق میڈیکل کے شعبے سے ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کا پہلا با ضابطہ اجلاس صحت سوموار کو ہوگا۔ کونسل پہلے اجلاس میں پی ایم سی کو فعال بنانے میں کے حوالے سے اہم فیصلے کرے گی۔
اس ضمن میں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ گورنمنٹ اسکیل کے مطابق ایک سے چار تک پی ایم ڈی سی کے ملازمین کو اگلے پندرہ دنوں میں چھ ماہ کی تنخواہ دی جائے گی۔ ایک سے چار اسکیل کے تمام ملازمین کو یقینی طور پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کے تمام ملازمین کو ترجیحی بنیادوں پر پی ایم سی میں ملازمت کیلئے موقع فراہم کیے جائیں گے ،پی ایم سی میں آسامیوں کی بھرتی کیلئے اگلے ہفتے اخبار میں اشتہار دیا جائے گا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب