لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے جس میں سیکرٹری ہاؤسنگ کی طرف سے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے ۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کم آمدن والے لوگوں کو جلد ازجلد گھر فراہم کرنے کے لئے قابل عمل پلان تیارکرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ قابل عمل پلان کی تشکیل کے لئے 2ہفتے کی مدت مقرر کی گئی ہے۔
سردار عثمان احمد خان بزدار نے فوری طورپرکمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا-
اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پبلک سیکٹر بزنس ماڈل اور سوشل ہاؤسنگ کے لئے مربوط پلاننگ کی جائے-کم آ مدن والے لوگوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ہاؤسنگ پالیسی مرتب کی جائے گی-
عثمان بزدار نے کہا کہ خط غربت سے نیچے زندگی گزارانے والوں کے لئے نجی شعبہ کے اشتراک سے گھر بنائیں گے -مخیر حضرات اور ڈونرز بھی کم آ مدن والے لوگوں کے لئے گھر کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں –
انہوں نے کہا کہ کم آمدن والے لوگوں کے لئے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں –
صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری، چیئرمین لاہورمنصوبہ بندی و ترقیات اجلاس میں شریک ہوئے ۔
پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹریز خزانہ، ہاؤسنگ، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں موجود تھے ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،