دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

بنگلہ دیشی ٹیم دورہ کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی ۔

لاہور:پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی رونقیں بحال ہونے لگی ہیں۔  سری لنکن کرکٹ ٹیم کے بعد بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم بھی چھکے چوکے لگانے لاہور پہنچ گئی۔

پی سی بی آفیشلز نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر استقبال کیا ۔ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو گلدستے بھی پیش کیے گئے۔

بنگلہ دیشی ٹیم دورہ کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی ۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ چھبیس اکتوبر، دوسرا اٹھائیس اور تیسرا تیس اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔
ون ڈے سیریز کا آغاز دو نومبر سے ہوگا ،سیریز کا آخری میچ چار نومبر کو کھیلا جائیگا،ٹرافی کی تقریب رونمائی چوبیس اکتوبر کو ہوگی۔

About The Author