دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انسداد منشیات آپریشن : جیوانی کے قریب کھلے سمندر میں ایک کشتی سے پونے تین ارب کی منشیات برآمد

پاک بحریہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیا ن میں کہا گیاہے کہ آپریشن بلوچستان کے علاقے پشوکان کے قریب جیوانی میں کیا گیا۔

پاک بحریہ ،پاکستان کسٹمز اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نےانسداد منشیات کے ایک مشترکہ آپریشن  لگ بھگ پونے تین ارب روپے کی ہیروئن پکڑ لی ہے ۔

پاک بحریہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیا ن میں کہا گیاہے کہ آپریشن بلوچستان کے علاقے پشوکان کے قریب جیوانی میں کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  اس مشترکہ آپریشن میں القمبر نامی کشتی سے سو کلوگرام سے زائد کرسٹل اور 170کلو گرام سے زائد سنتھیٹک ہیروئن برآمد کی گئی۔

برآمد کی گئی منشیات کی مالیت تقریبا دوارب چوہتر کروڑ روپے سے زائد ہے. برآمد شدہ منشیات مزید قانونی کارروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

آپریشن کے دوران مذکورہ کشتی کے عملے کو بھی حراست میں لے لیا گیاہے جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

About The Author