دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

غلط انجیکشن لگنے سے جاں بحق ننھی نشوہ کے کیس میں اسپتال کے تین مالکان کو بری کردیا گیا

یاد رہے کہ 9 ماہ کی نشوہ کو 6 اپریل 2019کو کراچی کے نجی اسپتال لایا گیا تھا۔ اس کو ڈائیریا کی شکایت پر سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

کراچی کی مقامی عدالت  نے غلط انجیکشن لگنے سے  جاں بحق ننھی  نشوہ کے کیس میں  اسپتال کے تین مالکان کو  بری کردیا ہے۔

دو ملازمین  کے ضمانتی مچلکے ضبط کر کے  انہیں مقدمے میں ملزم نامزد کرنے کی ہدایت بھی  کردی گئی ہے۔

کراچی کے نجی اسپتال میں غلط انجیکشن لگنے سے جان کی بازی ہارنے والی  معصوم نشوہ کے کیس کا فیصلہ سامنے آگیاہے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے اسپتال کےمالک عامرچشتی،علی فرحان اورشہزادعالم کو الزامات سے بری کردیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا  کہ بری کیےگئےملزموں کےخلاف کوئی خاص گواہیاں اورشواہد نہیں ملے۔

سیشن جج نے  اسپتال  کے ملازمین ثوبیہ اورآغا معیزکی ضمانتیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملزموں کے ضمانتی  مچلکے ضبط اور  انہیں مقدمہ میں ملزم نامزد کیا جائے۔

یاد رہے کہ 9 ماہ  کی نشوہ کو  6 اپریل 2019کو کراچی کے نجی اسپتال لایا گیا تھا۔ اس کو ڈائیریا کی شکایت پر سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

معصوم نشوہ کو وینی  لیٹر پر رکھا گیا۔ جہاں اسے مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگایا گیا جس سے بچی کا دماغ مفلوج ہوگیا تھا۔  بعد میں اسے لیاقت نیشنل اسپتال منتقل  کیا گیا جہاں اس نے  22 اپریل کو  دم توڑ دیا تھا۔

About The Author