دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آج 465ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر914 مقدمات کے فیصلے سنائے

ملک کے طول وعرض میں قائم 182ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹس نےقتل اور منشیات فروشی کے144 مقدمات کا فیصلہ سنایا۔

اسلام آباد: پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعتیں جاری ہیں

پیر کے روز ملک بھر میں قائم465ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر914 مقدمات کے فیصلے سنائے ہیں ۔

ملک کے طول وعرض میں قائم 182ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹس نےقتل اور منشیات فروشی کے144 مقدمات کا فیصلہ سنایا۔

عدالتوں نے چار مجرمان کو سزائے موت جبکہ09کو عمر قید کی سزائیں سنائیں، فیصلوں کے مطابق مجموعی طور پر44مجرمان کو71سال قیداور4018800 روپےجرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

اسی طرح 125سول ایپلٹ کورٹس نے338دیوانی ،فیملی اور رینٹ اپیلوں کے فیصلے کیے،158ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے432مقدمات کے فیصلےسنا دیے۔

ان فیصلوں کے تحت مجموعی طور پر202مجرمان کو177سال قید،1727360روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

About The Author