دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آزادی مارچ کے نام پر عوام کو اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وزیر داخلہ بلوچستان

صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے آزادی مارچ  درست نہیں ہے ۔

کوئٹہ : صوبائی وزیر داخلہ  میرضیا اللہ خان لانگو نے کہا ہے کہ ملکی حالات کے پیش نظر آزادی مارچ کے نام پر عوام کو اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

دوسری جانب جمیعت  علمائے اسلام ف  کی جانب سے آزادی مارچ  کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے آزادی مارچ  درست نہیں ہے ۔

کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی  وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمسایہ ملک کی جانب سے دہشت گرد حملوں  کی دھمکیاں موجود  ہیں جس کے باعث اتنے بڑے پیمانے پر عوام کو اکٹھا ہونے نہیں دیا جاسکتا ہے –

ضیالانگو نے کہا ہے کہ جمعرات کو اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس طلب کر کیا گیا جس میں باقاعدہ طور پر آزادی مارچ روکنے کا فیصلہ کیا جائے گا-

دوسری جانب جمیعت علمائے  اسلام  ف کی جانب سے اسلام آباد تک آزادی مارچ کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں ۔

اس سلسلے میں جمیعت علماء اسلام کے صوبائی صدر اور رکن قومی  اسمبلی مولانا عبدالواسع نے بلوچستان ہائی کورٹ بار سے کوئٹہ میں خطاب کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی بالادستی کے لئے آزادی مارچ لازمی ہے اور اسکی کامیابی میں وکلاء بھر پور شرکت کرکے اپنا کردار ادا کریں۔

بلوچستان حکومت میں شامل عوامی نیشنل پارٹی نے آزادی لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کیا ہے کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ آزادی لانگ مارچ جمہوریت کاحصہ ہے ۔

About The Author