دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرفراز احمدکو قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے پر سندھ اسمبلی میں مذمتی قرار دا پیش

مرتضی وہاب نے کہا کہ  پی ٹی آئی اور ایم کیوایم پاکستان نے آنکھیں بند کرلی  ہیں۔ اس  معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھ کر احتجاج کریں گے۔

کراچی:سرفراز احمدکو قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے پر سندھ اسمبلی میں مذمتی قرار دا پیش کردی گئی۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب  نے کہا ہے کہ اس معاملے پروزیراعظم کو خط لکھ کر احتجاج کریں گے۔

آج کراچی میں سرفرازاحمد کو قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے معاملے کی گونج اسمبلی میں بھی سنائی دی۔

ایم کیوایم کےمحمد حسین نے سندھ اسمبلی میں مذمتی قراردادجمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ سرفراز احمد کوقومی ٹیم کی کپتانی سے ہٹانازیادتی ہے،جی ڈی اے نے بھی قرارداد کی حمایت کی۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے  ویڈیو بیان میں کہا کہ کراچی کا مقدمہ لڑنے کے دعویدار صرف باتیں کرتے ہیں۔ کراچی کے مایہ ناز کھلاڑی سرفراز احمد کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ  پی ٹی آئی اور ایم کیوایم پاکستان نے آنکھیں بند کرلی  ہیں۔ اس  معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھ کر احتجاج کریں گے۔

مسلم لیگ فنکشنل کی نصرت سحر عباسی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کےمعاملے پر  انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ کی حمایت کی ہے۔

نصرت سحر عباسی نے کہا کہ سرفراز احمد کا تعلق  سندھ سے ہے  اور  وہ طویل عرصے سے اچھی کارکردگی دکھارہے تھے۔

About The Author