مئی 13, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جاپانی کمپنی سب سے چھوٹی الیکٹرک کار2020میں لانچ کریگی

تقریباً رکشے کے سائز کی یہ  مربوط ( الٹرا کمپیکٹ بی ای وی) الیکڑک کار 2019 کے  آخر میں ٹوکیو موٹر شو میں پیش کردی جائیگی۔

جاپان کی مشہور کمپنی ٹیوٹا نے سب سے چھوٹی الیکٹرک کار کی تیاری  پر کام کرنا شروع کردیا ہے۔ نئی الیکڑک کار اتنی چھوٹی ہے کہ یہ واقعی میں کہیں سے بھی کار نہیں دکھائی دیگی۔

تقریباً رکشے کے سائز کی یہ  مربوط ( الٹرا کمپیکٹ بی ای وی) الیکڑک کار 2019 کے  آخر میں ٹوکیو موٹر شو میں پیش کردی جائیگی۔

دو سیٹوں پر مشتمل اس برقی کارمیں دو افراد کے سفر کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ ٹیوٹا کمپنی کے مطابق  یہ کار  مختصر فاصلے طے کرنے کے لیے زیادہ مفید ثابت ہوگی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ کار بزرگ افراد، نئے لائسنس یافتہ ڈرائیورز اور ان کاروباری افراد کے لیے مفید ثابت ہوگی  جن کا اکثر اوقات مقامی گاہکوں کے پاس آنا جانا ہوتا ہے،یاخریداری کے لئے نزدیکی مارکیٹوں تک جانا ہوتاہے۔

ٹویوٹا کمپنی کے مطابق ایک دفعہ چارج کرنے کے بعد اس  گاڑی سے 100 کلومیٹر یا تقریباً 62 میل کا فاصلہ طے کیا جاسکے گا۔

ٹویوٹا کمپنی نے یہ خیال  بھی ظاہر کیا ہے کہ ان چھوٹی برقی کاروں کی ڈیمانڈ کے حوالے سے بہت بڑی مارکیٹ سامنے آئیگی۔

کمپنی کا خیال ہے کہ یہ گاڑیاں بلدیاتی ادارے بھی نقل وحمل کے لیے استعمال کر سکیں گے کیونکہ یہ روایتی گاڑیوں کے مقابلے میں زیرو (صفر) فیصد دھویں کا اخراج کرینگی ۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں کی خریداری  اور شراکت داری کے حوالے سے پہلے ہی 100 کے قریب کارپوریٹ کمپنیوں اور حکومتی اداروں سے بات طے پاگئی ہے۔

2020 میں ٹویوٹا کمپنی بزنس ماڈل الیکٹرک کاریں مارکیٹ میں لانے کے منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے۔

%d bloggers like this: