نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلوچستان یونیورسٹی وڈیو اسکینڈل، انکوائری مکمل ہونے تک وائس چانسلراپنے عہدے سے دستبردار

گورنر ہاؤس کی جانب سے احکامات ایسے وقت میں صادر ہوئے ہیں کہ جب طلبہ کے مختلف تنظیموں نے  پیر کو کلاسز کی تالابندی کا اعلان کررکھا ہے

کوئٹہ : وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی ایف آئی اے کی انکوائری مکمل ہونے تک عہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔  پروفیسر محمد انورپانیزئی  قائم مقام وائس چانسلر تعینات کردیے گئے ہیں۔

گورنر سیکرٹریٹ کی جنب سے اتور کو جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے جب تک ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات مکمل نہیں ہوتیں  اس وقت  تک وائس چانسلر جاویداقبال اپنے عہدے سے دستبردار رہینگے انکی جگہ پروفیسر محمد انور پانیزئی بطور قائم وائس چانسلر خدمات سرانجام دیں گے۔

گورنر ہاؤس کی جانب سے احکامات ایسے وقت میں صادر ہوئے ہیں کہ جب طلبہ کے مختلف تنظیموں نے  پیر کو نہ صرف کلاسز کی تالابندی کا اعلان کررکھا ہے  بلکہ یونیورسٹی ویڈیوا سکینڈل کے خلاف کل سے سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے دھرنا دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

بلوچستان یونیورسٹی وڈیواسکینڈل:طالبات کی حاضری کم ،ہاسٹلز خالی

طلبہ کے بقول یہ احتجاج وائس چانسلر کے مستعفی ہونے تک جاری رہے گا- وائس چانسلر جاوید اقبال کے خلاف اس وقت سے والدین اور طلبہ کی جانب سے احتجاج میں شدت آئی ہے جب ایک ہفتہ قبل بلوچستان یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل کے بارے میں ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات کی  خبر آئی تھی –

ذرائع ابلاغ میں یہ خبر آنے کے بعد بلوچستان کے مختلف سیاسی حلقوں میں بھی تشویش کا اظہار کیا گیا بلکہ گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی نے وائس چانسلر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا –

بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ کو ہراساں کرنے کی شکایات پرایف آئی اے کی تحقیقات جاری

ارکان اسمبلی کے مطابق جاوید اقبال کی موجودگی میں آزادانہ اور شفاف تحقیقات ممکن نہیں ہیں-

واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ اس وقت سامنے آئی جب بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل نے ایف آئی اے کو یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کاحکم دیا تھا-

About The Author