سول ہسپتال بہاولپور میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے اگاہی سیمینار اور عملی تربیت کا اہتمام کیا گیا۔ ماہرین نے بتایا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں عملے اور مریضوں کو ہسپتال سے کیسے نکلنا ہے اور کس طرح خود کو محفوظ رکھنا ہے ۔کسی بھی ناگہانی افت میں صورتحال پر قابو پانے، خود کو بچانے اور مریضوں کو بروقت ہسپتال سے نکالنے کے حکمت عملی بارے سیمینار اور عملی تربیت کا اہتمام کیا گیا۔ ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر یوسف رانا کا کہنا تھا یہ تربیت سٹاف کے لیے ضروری ہے۔سیمینار میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو زلزلے، سیلاب، یا کسی بھی افت کی صورت میں ایمرجنسی پلان اور زندگی بچانے کے بنیادی اصول سمجھائے گئے۔سیمینار کے بعد اگ بجھانے کی عملی تربیت بھی دی گئی۔ جس میں سٹاف کو بتایا گیا کہ عمارت کے کسی بھی حصے میں اگ لگنے کے بعد کون سے اقدامات کرنا ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے نہ صرف یہ کہ ملازمین چست رہتے ہیں بلکہ ان میں کچھ بہتر کرنے کا جذبہ بھی موجود ہوتا ہے
Daily Swail-Native News Narrative
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ