دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

19اکتوبر2019:سرائیکی وسیب کے ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع راجن پور ،جام پور روجھان اورارد گرد کے علاقوں سے ڈیلی سویل کے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

روجھان سے ضامن حسین بکھرکے مراسلے

روجھان : پی ٹی کے مرکزی رہنما اورایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کی چیف ایگزیکٹو میپکو ڈیرہ غازی خان سے فون پر ضلع راجن پور پر میپکو میں ملازمتوں کی نوکریوں کے مطالق تفصیل سے گفتگو کی ۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حلقہ 195 کے ہر دل عزیز لیڈر ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری نے چیف ایگزیکٹو میپکو  چوہدری طاہر محمود اور، ایس ای میپکو ڈیرہ غازی خان سے ضلع راجن پور کی میپکو میں بھرتی ہونے والی اسامیوں کے مطالق فون پر تفصیل سے بات چیت کی۔

سردار ریاض محمود مزاری نے کہا کہ ضلع راجن پور کو ترجیح دیں جس پر میپکو چیف ایگزیکٹو نے 139 میپکو ملازمتوں کی بھرتیوں کی منظوری کی یقین دہانی کرائی گئی جس کی باقاعدہ منظوری ورکنگ جلد ہی چند دنوں میں ہو گئی تمام نوکریاں میں میرٹ کی بنیادوں پر ہونگی یہ باتیں ایم این اے مزاری کے نمائندہ خصوصی برائے واپڈا روجھان عبدالمجید چونگلی نے فون پر تحصیل رپورٹرڈیلی سویل کو بتائیں۔


روجھان : ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری نے روجھان کے نواحی موضع چک مٹ میں مختلف بستیوں میں واٹر سپلائی کے منصوبے کی منظوری دے دی اس منصوبے پر تقریباً 20 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی اس منصوبے پر کام چند دونوں میں جلد ہی شروع کر دیا جائے گا ،

دوست محمد مزاری

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ہر دل دوست لیڈر سردار میر دوست محمد مزاری نے روجھان کے نواحی موضع چک مٹ نمبر 3 میں مختلف بسیتوں کو میٹھے پانی کی سہولت کے لئے واٹر سپلائی کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے جو بستی ماسٹر حاجی دودا چونگلی چک مٹ نمبر 3 اور بستی تاج محمد سنجرانی چک مٹ نمبر 3  میں واٹر سپلائی کے منصوبے جلد شروع کیئے جائیں گے اس منصوبے پر تقریباً 20 لاکھ روپے لاگت آئے گی اور یہ بھی واضع رہے کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے اوزمان سے روجھان چوک ٹاور واٹر سپلائی کے وزٹ کے دوران ان منصوبوں کا اعلان کیا تھا جن کی فنڈنگ کر دی گئی ہے اس منصوبے پر کام بہت جلد شروع کر دیا جائے گا یہ باتیں ایم این اے کے نمائندہ خصوصی نے تحصیل رپورٹر ڈیلی سویل کو بتائی


روجھان: موٹر سائیکل چور پکڑا گیا مگر شہریوں نے بتایا ہے کہ دو افراد تھے جنہوں نے چور کو فرار ہونے میں ان کی معاونت کی ہے اور چور کے 3ہزار روپیہ اور کچھ سامان موٹر سائیکل چور نے ایک شخص کے حوالے کیا اور چور کو شہریوں سے چھڑوا کر فرار کروانے کا موقع دیا شہریوں کا کہنا ہے کہ چور کا فرار کروانے والا معاون اس وقت تھانہ روجھان پولیس کی حراست میں ہے اور چور کا سامان جو فرار ہوتے وقت اس نے جس شخص کو دیئے تھے مبلغ 3 ہزار روپے (جو برآمد ہوئے) وہ شخص بھی روجھان پولیس کے تحویل میں ہے ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ خان کے حکم پر اور ڈی ایس پی روجھان کیوان کریم عباسی کی ہدایت پر ایس ایچ او انعام نبی بزدار نے موٹر سائیکل چور اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لئے پولیس اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں تشکیل دے کر چور اور سہولت کاروں کی تلاش کے لئے روانہ ہو گئے واضح رہے کہ رواں ماہ میں متعدد موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں اس سے بیشتر روجھان کے 5 صحافیوں کی موٹر سائیکلیں گزشتہ ماہ چوری کی گئی تھیں جن کا ابھی تک سراغ نہ مل سکا ۔

About The Author