دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم کی مدارس کے طلبہ کے آزادی مارچ میں حصہ لینے کی مخالفت

مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ مدارس غیر سیاسی ہوتے ہیں ان کے طلبہ کسی مارچ یا دھرنے میں شریک ہوئے تو والدین کو کیا پیغام جائے گا ؟

کراچی: شہر قائد کراچی میں  دیوبند مکتب فکر کے سب سے بڑے مدرسے  جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم  نے آزادی مارچ اور دھرنے میں مدارس کے طلبہ کو بھیجنے کی مخالفت کردی  ہے۔

انہوں نے یہ بات وفاقی وزراء علی زیدی اور پیر نورالحق قادری کے مدرسہ کے دورہ کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے کی ہے ۔

مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ مدارس غیر سیاسی ہوتے ہیں ان کے طلبہ کسی مارچ یا دھرنے میں شریک ہوئے تو والدین کو کیا پیغام جائے گا ؟

انہوں نے کہا کہ جامعہ بنوریہ میں تریپن  ممالک کے طلبہ زیر تعلیم ہیں ،اگر طلبہ سیاسی مقاصد کے لئے استعمال ہوئے تو ان ممالک کو کیا پیغام جائے گا؟

مفتی نعیم نے کہا کہ کسی بھی سیاسی سرگرمی کے لئے طلبہ کا استعمال ہرگز مناسب نہیں ہے۔

About The Author