دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: ٹریفک قوانین کی خلاف وزری پرلائسنس منسوخ کرنے کا منصوبہ

سات سے آٹھ بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہری کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردیا جائے گا جس کے بعد وہ گاڑی نہیں چلا سکے گا۔

لاہور: پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کےشہری خبردار ہوجائیں، غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ،ٹریفک قوانین کی خلاف وزری پرلائسنس بھی کینسل ہوسکتا ہے۔

لاہورٹریفک پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی طرف سے سے نیا سٹسم متعارف کرانے کےلیے تجاویز پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

شہریوں کےلیے ای چالاننگ کے بعد پوائنٹس سسٹم متعارف کرانے کا کام شروع کردیا گیا۔

پنجاب سیف سیٹیزاتھارٹی اورٹریفک پولیس نے تجاویز تیارکرلیں۔ڈرائیونگ لائسنس پر مجموعی طور پر بیس پوائنٹس ہونگے،سگنل کی خلاف ورزی ، سیٹ بیلٹ،اوور اسپیڈنگ، زیبرہ کراسنگ پردودو پوائنٹس کم ہونگے۔

سات سے آٹھ بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہری کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردیا جائے گا جس کے بعد وہ گاڑی نہیں چلا سکے گا۔

سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے کہا ہے کہ پوائنٹس سسٹم متعارف کرا رہے ہیں قوانین کی خلاف ورزی پر لائسنس ختم کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جس شخص کا لائسنس منسوخ ہوگا اسے تین ماہ ٹریننگ لینی پڑے گی جس کے بعد دوبارہ ریویو ہوگا۔

حکام کا کہناہے کہ پوائنٹس سسٹم پہلے پائیلٹ پروجیکٹ کے طورپر لاہور میں شروع کیا جائے گا،کامیابی کے بعد اس کا دائرہ کارپورے پنجاب میں بڑھا دیا جائے گا

About The Author