لاہور:نیشنل کرکٹ اکیدمی ( این سے اے )میں جاری اے سی سی لیول1 ویمن کوچنگ کورس مکمل ہوگیا ہے۔ تین روزہ کورس میں11 ممالک کی 16 خواتین نے مختلف تربیتی سیشنز میں شرکت کی ۔
اے سی سی لیول 1 ویمن کوچنگ کورس کو 3مرحلوں پر مشتمل تھا۔ پہلے مرحلے میں این سی اے کے کوچز نے بطور انسٹرکٹر شرکاء کوملٹی میڈیا پر لیکچرز دئیے۔
دوسرے مرحلے میں شرکاء کو بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ اور وکٹ کیپنگ کی بنیادی معلومات دی گئیں۔
قومی کرکٹر فریحہ محمود نے کورس میں شرکت کی غرض سے بنگلہ دیش کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ سے 3 روز کی رخصت لی تھی۔
کورس کے اختتام پرشرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
کورس کے شرکا میں عاتکہ صابر خان (پاکستان)، اواتف الکلاف (کویت)، دیشن وانگمو (بھوٹان)، ایلناز پروین (ایران)، امیلیا ایلیانی (ملائشیا)،فریحہ محمود (پاکستان) اور خدیجہ خلیل (کویت) شامل تھیں۔
اسی طرح مریم زونا(مالدیپ)، میرا بھنوشالی (اومان)، نوال طاہر محمود (بحرین)، شمیلا چتوریکا (یو اے ای)، شانزے شہزاد (ہانگ کانگ)، شازیہ رحمٰن (افغانستان)، شہلا بی بی (پاکستان)، تسلیم بانو (پاکستان)، ویشالی جیسرانی (اومان) بھی شریک ہوئیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،