نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد اوپن پولو ٹورنامنٹ 20 سے 27 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت میں ہو گا

شوکت ملک نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت چودہ پولو کلب ہیں،ارجینٹنا کا پولو میں بہت کردار ہے،ارجینٹنی گھوڑے دنیا کے بہترین گھوڑے ہیں۔

پاکستان کے لیے کھیل کے میدان سے ایک اور اچھی خبر،اسلام آباد اوپن پولو ٹورنامنٹ 20 سے 27 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت میں ہو گا۔

اسلام آباد کلب کے شوکت ملک نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ٹورنامنٹ میں برطانیہ،ارجینٹینا،اسپین اور میزبان پاکستان سمیت دیگر ممالک سے کھلاڑی شریک ہوں گے۔

شوکت ملک نے کہا کہ دیگر ممالک سے کھلاڑی اسلام آباد اوپن میں شرکت کریں گے، ہر ٹیم میں ایک غیر ملکی کھلاڑی شامل ہو سکے گا، ٹورنامنٹ میں 30 امپورٹڈ ارجینٹنی گھوڑے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

شوکت ملک نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت چودہ پولو کلب ہیں،ارجینٹنا کا پولو میں بہت کردار ہے،ارجینٹنی گھوڑے دنیا کے بہترین گھوڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس این آر ڈار،کالاباغ،پریذیڈنٹ باڈی گارڈ اور آسیان کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہی ہیں

اسلام آباد کلب کے سیکرٹری شہریار مرزا نے صحافیوں کو بتایا کہ اسلام آباد پولو گرائونڈ میں بہترین سہولیات موجود ہیں،اسلام آباد پولو کلب 2012  میں قیام کے بعد سے دن بدن بہتر ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سیزن میں دس سے بارہ ٹورنامنٹس کراتے ہیں،اسلام آباد کلب میں موجود کرکٹ گرائونڈ کو اسٹیڈیم بنا رہے ہیں ۔

About The Author