پشاور:خیبرپختونخوا کےمحکمہ صحت اور ہیلتھ کیئرکمیشن کے درمیان اختیارات کی جنگ شدت اختیار کرگئی ، کمیشن کے بورڈ آف گورنرز کے چئیرمین احتجاجا مستعفی ہوگئے۔
خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد رحمان نے اپنا تحریری استعفی سیکرٹری صحت کوارسال کردیا ہے۔
ڈاکٹر محمد رحمان نے اپنے استعفے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ محکمہ صحت کی مداخلت پرعہدہ سے استعفی دے دیا ہے۔
ہیلتھ کیئر کمیشن انسانی وسائل کے شدید بحران کا شکار ہے جبکہ محمکہ صحت نے بھرتیوں پر پابندی عائد کررکھی ہے۔
ایک سرکاری مراسلے کے مطابق کمیشن کے کلیدی عہدیداروں کا کنٹریکٹ ختم ہوچکا ہے۔۔11 ڈائریکٹرز کی اسامیاں پہلے سے خالی ہیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ محکمہ صحت کی بے جا مداخلت سے ادارے کے امور ٹھپ اور بورڈ اف گورنرز مفلوج ہوگیا ہے۔اس صورتحال کے باعث کمیشن کے زیراہتمام ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی بھی غیر فعال ہو کر رہ گئی ہے۔
خیال رہے کہ اختلافات اوراختیارات کی جنگ کے باعث کمیشن کے تین کمشنرز پہلے کی مستعفی ہوچکے ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب