دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

dav

وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 230 سے تجاوز کر گئی

جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے ہسپتال بہاول وکٹوریہ میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مذید 9 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی وائرس کے حملے مسلسل جاری ہیں۔ بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیر علاج مذید 9 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 231 تک پہنچ چکی ہے۔ ڈاکٹرز عامر بخاری کا کہنا تھا کہ موسم ٹھنڈا ہو رہا ہے جس سے امید ہے کہ ڈینگی کنٹرول ہو جائے گا۔ فوکل پرسن ڈینگی سینٹر ڈاکٹر عامر بخاری کا کہنا تھا کہ وکٹوریہ ہسپتال کے ڈینگی سینٹر میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔ ڈاکٹر عامر بخاری کے مطابق ڈاکٹرز اور نرسز سمیت پیرا میڈیکل 24 گھنٹے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جن کی تعداد میں مذید اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

About The Author