نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

dav

روہی چولستان میں ادویات نہ ملنے سے مویشیوں میں بیماریوں کا خطرہ بڑھ گیا

ڈائریکٹوریٹ اف لائیو اسٹاک چولستان بہاولپور میں کروڑوں روپئے کی ویکسین اور ادویات غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔، روہی چولستان کے باسیوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے نہ تو انکے مویشیوں کو ویکسین کی جاتی ہے اور نہ ہی سبسڈائزڈ ونڈا اور منرلز فراہم کیے جاتے ہیں۔ مویشی بیمار ہوں تو انہیں خود ہی علاج کروانا پڑتا ہے۔
بہاولپور ڈویژن میں 66 لاکھ ایکڑ رقبے پھر محیط روہی چولستان میں مویشیوں کی زندگیاں داو پر لگ گئیں۔ ڈائریکٹوریٹ اف لائیو اسٹاک چولستان کو ملنے والی کروڑوں روپئے کی ویکسین کے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ روہی چولستان کے مختلف علاقوں میں رہنے والی مویشی پال لوگوں کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے انکے مویشیوں کو ویکسین ہی نہیں کی گئی۔ چولستانی مویشی پال لوگوں کا کہنا تھا کہ انہیں نہ تو لائیو اسٹاک چولستان کی جانب سے کوئی سبسڈائزڈ ونڈا دیا جا رہا ہے اور نہ ہی منرل مکسچرر۔ جانور بیمار ہوں تو انہیں خود ہی علاج کرنا پڑتا ہے کیوں لائیو سٹاک کا عملہ ہی میسر نہیں۔ مویشیوں کے علاج کے لیے روہی چولستان میں قائم کیے جانے والے سہولت سینٹروں میں سے بھی اکثر پر تالے لگے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ اف لائیو اسٹاک چولستان کے افسران نے ویکسین اور ونڈے کی فراہمی بارے موقف دیا کہ وہ وافر مقدار میں ادویات فراہم کر رہے ہیں۔

About The Author