روجھان (ضامن حسین بکھر)روجھان کے نواحی موضع دیرہ مٹ میں قائم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں میٹھے پانی کی سہولیات ناپائید خستہ حال عمارت میں دراڑیں ہیڈ ماسٹر کی تعیناتی اور سائنس لیبارٹری اور سائنس ٹیچر کی تعیناتی کا مسئلہ موجود عارضی طور پر تعینات ہونے والے ہیڈ ماسٹر محمد نواز مزاری کی ڈپٹی کمشنر راجن سے سکول کے مسائل حل کرنے کی اپیل کی ہے ۔
روجھان کے دیرہ مٹ میں قائم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں اس وقت زیر تعلیم بچوں کی تعداد 229 ہے اور یہاں زیر زمین پانی کڑوا ہونے کی وجہ سے بچوں کو پینے کے پانی کی سہولیات میسر نہیں ہے۔
اس وجہ سے طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور دور دراز سے پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں اور سکول کا جملہ سٹاف مکمل ہے ماسوائے سائنس ٹیچر اور سائنس لیبارٹری نہ ہونے سے طلباء کو شدید پریشانی لاحق ہے۔
اساتذہ کرام کی محنت اور لگن سے بچوں میں پڑھنے کا شوق اور ٹیلنٹ موجود ہے اساتذہ کرام سکول میں بچوں کو تعلیم دینے کے لئے اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں ۔
اسکول ٹیچرز کی تعداد 10 ہے اور درجہ چہارم کے ملازم بھی موجود ہیں جو اپنا بلاناغہ کام سرانجام دے رہے ہیں اور، سی او تعلیم فاروق علوی بھی اپنے کام بخوبی انجام دینے کے لئے بیڑا اٹھایا ہوا ہے۔ این جی اوز این آر ایس پی کی تعاون بھی ہمہ وقت ہوتا ہے ۔ دیرہ مٹ کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر رانا محمد افضل ناصر سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں مستقل بنیادوں پر ہیڈ ماسٹر کی تعیناتی طلباء کو پینے میٹھے پانی کے لئے فلٹریشن پلانٹ کی سہولیات سائنس لیبارٹری اور سائنس ٹیچر کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ہمارے بچے تعلیمی مستقبل بہتر سے بہتر ہو۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون