دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ستمبر 2019میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 25 کروڑ ڈالر رہا، مرکزی بنک

مرکزی بنک کے مطابق سیکنڈری آمدن کے کھاتوں میں 6 ارب 13 کروڑ ڈالر آئے۔ خسارے کی فنانسنگ کےلئے 1ارب 44کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔

کراچی:پاکستان کے مرکزی بنک نے ادائیگیوں کے توازن سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے ۔ اسٹیٹ بنک کے مطابق ستمبر 2019میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 25 کروڑ ڈالر رہا۔

مرکزی بنک کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ستمبر کا خسارہ اگست سے 35 کروڑ ڈالر کم رہا۔ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1ارب 54کروڑ ڈالر رہا۔

اسی طرح مالی سال 2019کی  پہلی سہ ماہی کا خسارہ4چارارب 28کروڑ ڈالر تھا۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 63 فیصد کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق تین ماہ میں تجارتی خسارہ تقریبا 5ارب ب ڈالر ہے۔ تین ماہ کا تجارتی خسارہ سوا تین ارب ڈالر کم ہوا ہے

تین ماہ میں خدمات کا خسارہ ایک ارب بیس کروڑ ڈالر رہا۔ تین ماہ میں آمدن کا خسارہ ارب اڑتالیس کروڑ ڈالر رہا۔

مرکزی بنک کی رپورٹ کے مطابق تین ماہ میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ7ارب 68کروڑ ڈالر رہا۔

سیکنڈری آمدن کے کھاتوں میں 6 ارب 13 کروڑ ڈالر آئے۔ خسارے کی فنانسنگ کےلئے 1ارب 44کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔

About The Author