لاہور:دورہ آسٹریلیا سے قبل بالرز کا کیمپ کل سے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا،قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی 2 روزہ کیمپ اتوار تک جاری رہے گا۔
پی سی بی ذرائع کا کہناہے کہ سلیکشن کمیٹی نے قائد اعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 13 بالرز کو کیمپ میں مدعو کرلیا ہے۔
13 کھلاڑیوں کے علاوہ فاسٹ بالرز محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی کو بھی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔
وقار یونس کا کہناہے کہ دورہ آسٹریلیا سے قبل 2 روزہ بالنگ کیمپ کا مقصد بالرز کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔ سیریز کے لیے ٹیم کا انتخاب صرف کیمپ میں طلب کیے گئے باولرز تک محدود نہیں رہے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ نے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی آسٹریلیا کی کنڈیشنر اور کھیل کے فارمیٹ کو مدنظر رکھ کر کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی بھی باولرز کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔
ذرائع کا کہناہے کہ بلال آصف، بلاول بھٹی، عمران خان سینئیر اور کاشف بھٹی کو کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔
محمد عباس، محمد عرفان (اسپنر)، موسی خان، محمد محسن، نسیم شاہ، راحت علی، ثمین گل بھی کیمپ میں طلب کئے جانے والوں میں شامل ہیں۔
اسی طرح شاہین شاہ آفریدی، تابش خان، یاسر شاہ اور زاہد محمود بھی کیمپ میں بلائے جانے والوں میں شامل ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،