دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق وزیراعظم نواز شریف کے سیکرٹری سعید مہدی اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر

ملزمان نے (ن) لیگ کے دور حکومت 2010ء سے 2015ء تک قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔ ملزمان پر کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے سیکرٹری سعید مہدی اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر

کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے نوازشریف کے سابق سیکریٹری سعید مہدی اور دیگر کے خلاف  احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا۔ عدالت نے ریفرنس کو سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے۔

نیب ریفرنس کے مطابق ملزمان نے قومی خزانے کو 56 ارب روپے سے زائد مالیت کا نقصان پہنچایا، ملزمان پی ایس او کا پیٹرول غیر قانونی طور پر ایڈمور کمپنی کو دیتے رہے۔

دیگر ملزمان میں  سینیئر جنرل منیجر مارکیٹنگ پی ایس او عرفان خلیل قریشی،سابق ایم ڈی پی ایس او نعیم یحیٰ، سابق ایم ڈی ذوالفقار علی جعفری، ایڈمور گیس کمپنی کے رضی احمد حنفی اور انور مسعود زیدی شامل ہیں۔

ملزمان نے (ن) لیگ کے دور حکومت 2010ء سے 2015ء تک قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔ ملزمان پر کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

About The Author