نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاقی اردو یونیورسٹی کا پروفیسرخواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کے الزام سے بری

انہوں نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ شعبہ کمپیوٹر سائنس میں ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اشرف کو عہدے پر بحال کیا جاتاہے۔

اسلام آباد: وفاقی اردو یونیورسٹی کا پروفیسرخواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کے الزام سے بے گناہ قرارپایا ہے۔

انسداد ہراسیت محتسب کشمالہ طرق نے اس ضمن میں دائر درخواستوں پر فیصلہ سنادیا ہے ۔

کشمالہ طارق نے فریقین کے دلائل سننے اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنایا۔ انہوں نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ شعبہ کمپیوٹر سائنس میں ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اشرف کو عہدے پر بحال کیا جاتاہے۔

انسداد ہراسیت محتسب نے خواتین اساتذہ کے الزامات بے بنیاد قرار دے دئیے۔

پروفیسر ڈاکٹر اشرف کو محتسب کے حکم پر عہدے سے ہٹادیا کیا گیا تھا۔

فیصلے  میں کہا گیاہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی جامعہ کی حدود میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرے،یونیورسٹی انتظامیہ جامعہ کے ماحول کو بہتر بنائےاور فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

درخواست گزار اسسٹنٹ پروفیسرصبااشرف کو وارننگ لیٹر بھی جاری کیا گیاہے ۔

واضح رہے کہ اسسٹنٹ پروفیسر فاخرہ کاشف،لیکچرار فوزیہ اختر،اسسٹنٹ پروفیسرصبااشرف نے ڈاکٹر محمد اشرف کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔

About The Author