نومبر 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پہلے 3 ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں 137 فیصد اضافہ ہوا ہے، مرکزی بنک

یہ سرمایہ کاری گزشتہ سال انہی مہینوں کے دوران 37 کروڑ 41 لاکھ ڈالر تھی جو 51 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 20-2019 کے پہلے 3 ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں 137 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی بنک کی  رپورٹ میں کہا گیاہے کہ جولائی سے ستمبر 2019 تک کل غیر ملکی سرمایہ کاری 88 کروڑ 66 لاکھ ڈالر رہی ۔

یہ سرمایہ کاری گزشتہ سال انہی مہینوں کے دوران 37 کروڑ 41 لاکھ ڈالر تھی جو 51 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو رواں سال ستمبر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 392 فیصد اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ سال 12 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 62 کروڑ 26 لاکھ ڈالر رہی۔

مرکزی بنک کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ستمبر 2019 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 38 کروڑ 53 لاکھ ڈالر رہی

جبکہ گزشتہ سال اس ہی مہینے میں 18 کروڑ 21 لاکھ ڈالر تھی  جو 20 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

About The Author