ستمبر 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

یہ وقت قوم میں نفاق ڈالنے کا نہیں بلکہ اتفاق اوراتحاد کا ہے،سردارعثمان بزدار

انہوں نے کہا کہ مثبت سوچ اورقومی مفادات کو مقدم رکھنے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے کبھی بھی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کی۔

لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہاہے کہ یہ وقت قوم میں نفاق ڈالنے کا نہیں بلکہ اتفاق اوراتحاد کا ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت نے ایک برس کے دوران بے پناہ محنت کیساتھ ملک کو درست سمت کی طرف گامزن کردیا ہے۔موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے عوام صرف ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں تاہم کچھ عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان آگے بڑھے اورترقی کی راہ پر گامزن ہو۔

عثمان احمد خان بزدار نے کہا کہ ملک کو اس وقت منفی سیاست کی نہیں بلکہ استحکام کی ضرورت ہے۔پاکستان کے عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مثبت سوچ اورقومی مفادات کو مقدم رکھنے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے کبھی بھی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کی۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ  ہماری حکومت نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفادات کو ترجیح دی ہے۔

About The Author