کراچی :سوا لاکھ سے زائد سندھ پولیس کے اہلکاروں کی وردیاں تبدیل کرنیکا فیصلہ کرلیاگیا۔
سندھ حکومت نے پولیس وردیوں کی تبدیلی کے متعلق محکمہ داخلہ اور آئی جی سندھ سے تجاویز طلب کرلیں۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق بلو شرٹ اور نیوی ٹرائوزر ڈسٹرکٹ پولیس کے لیے تجویز کرنیکی سفارش کی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کے لیے وائٹ پولو شرٹ اور نیوی ٹرائوزر پر مشتمل نئی وردی منظور کرنیکی تجویز ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس کی وردیاں تبدیل کرنیکی سمری وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو ارسال کردی۔
رواں مالی سال میں کراچی کے 12 ہزار 290 پولیس اہلکاروں کی وردیاں تبدیل ہونگی۔
پہلے مرحلے میں ٹریفک ،ایس آر پی اور سی آئی اے پولیس اہلکاروں کی وردیاں تبدیل ہوگی،آئندہ مالی سال 21-2020 میں ڈسٹرکٹ پولیس اہلکاروں کی وردیاں تبدیل کی جائینگی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،