نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

17اکتوبر2019:ڈیرہ غازیخان سے نامہ نگاروں اورنمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ غازی خان اور اس کے گردونواح سے نامہ نگاروں اورنمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں۔

ڈیرہ غازیخان :کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان شہر میں "اب چمکے گا ڈیرہ غازی خان” مہم کے تحت سول سوسائٹی کی طرف سے صفائی اور آگاہی مہم جاری ہے ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن اظفر ضیاءکی سربراہی میں ایمبیسڈر آف ڈی جی خان کے عہدے داروں، سول سوسائٹی اورمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے گولائی کمیٹی سے صرافہ بازار تک کوڑا اکٹھا کیا اور شہر کو صاف کرنے کے ساتھ بھرپور آگاہی مہم چلائی۔

چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر موجود تھے ایڈیشنل کمشنرنے کہا کہ کمشنر کی خصوصی دلچسپی سے بھرپور مہم چلائی جارہی ہے اور عوام کا زبردست مثبت ریسپانس مل رہا ہے انہوں نے دکانداروں کو تلقین کی کہ وہ کوڑا کھلا نہ چھوڑیں بلکہ کہ کسی بھی چیز میں بند کر کے ایک کونے پر رکھ دیں تاکہ شہر کو صاف ستھرا کرنے اور میونسپل کارپوریشن کی ٹیم کو بہتر انداز میں صفائی کرنے میں مدد مل سکے انہوں نے کہا کہ کچرا کھلا چھوڑنے سے پلاسٹک،شاپر اور دیگر اشیاءسیوریج پائپ لائن میں چلی جاتی ہیں جس سے سیوریج کی بندش سمیت دیگر مسائل سامنے آتے ہیں انہوں نے شہریوں کو بھی دعوت دی کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ شہر کو صاف ستھرا کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے ۔


ڈیرہ غازیخان:تفتیشی آفیسران کی منشیات کے مقدمات میں تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کو بہتر بنانے کے لۓ ایک روزہ کورس کا انعقاد کیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایک روزہ کورس میں ایڈیشنل سیشن جج رضا اللہ خان نے تفتیشی آفیسران کو اس بارہ میں تفصیلی لیکچر دیا۔

اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر شمشاد سلیم قریشی اور ضلع کے تفتیشی آفیسران نے شرکت کی۔

تمام تفتیشی آفیسران کو منیشات کے مقدمات میں بہتر انداز میں تفتیش کرنے اور ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کرنے کے متعلق لیکچر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ تفتیشی آفیسران کے کمزور چالان کی وجہ سے ملزموں کو سزا دلوانا انتہاٸ مشکل ہو جاتا ہے۔

انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لۓ ایسی تفتیش کریں اور اپنے آپ کو رول ماڈل بننے کی کوشش کریں کیونکہ تجربہ کا کوٸ نعم البدل نہیں۔


ڈیرہ غازیخان ( )حکومت پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ سپورٹس ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام انٹرڈسٹرکٹ بوائز انڈر۔16 مقابلے جاری ہیں سپورٹس سٹیڈیم میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک غلام مرتضی کی زیرنگرانی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔


ڈیرہ غازیخان :وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی
ہدایت پر ضلعی محکمہ بہبود آبادی کے زیراہتمام 19 اکتوبر کو چار بجے دن ڈیرہ غازی خان اور کوٹ چھٹہ تحصیلوں کے مابین کبڈی کا نمائشی میچ کرایا جائے گا۔محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام ہونے والے میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید ہوں گے ضلعی آفیسر بہبود آبادی ہمامہدی لغاری نے بتایا کہ کبڈی میچ شاہین فٹبال گراو¿نڈ سٹی پارک ڈیرہ غازی خان میں منعقد ہوگا


ڈیرہ غازیخان :حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں کاشتکاروں کے مسائل کے حل کےلئے ضلعی مشاورتی اور ٹاسک فورس کا اجلاس 19 اکتوبر کو تین بجے سہ پہر ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کی زیر صدارت ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا۔یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع و سیکریٹری کمیٹی مہر عابد حسین کے مراسلہ میں کہی گئی ہے ۔


ڈیرہ غازیخان :پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج ماڈل ٹاون ڈیرہ غازیخان مسز شاہدہ آفتاب نے کہا ہے کہ سرسید احمد کی خدمات ناقابل فراموش ہیں انہو ں نے یہ بات ادارہ میں سرسید کی خدمات اور شخصیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تلاوت کلام پاک مس نسیم جبکہ نعت طالبہ سونیا نے پیش کی تقریب کی میزبانی مسز بشری قریشی نے کی شعبہ ارد و کی مس فرحین نے نظم کے ذریعے سرسید کی شخصیت پر روشنی ڈالی طالبات مریم اور صدف نے تقاریر جبکہ فرسٹ ایئر کی طالبات نے ڈرامہ کے ذریعے سرسید کی خدمات کا جائزہ پیش کیا تقریب کے آخر میں قومی ترانہ پیش کیاگیا۔


ڈیرہ غازیخان :ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام طلباﺅطالبات کے مابین مقابلہ مصور ی کا انعقاد کیا گیا ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ریاض الحق بھٹی نے بطو رمہمان خصوصی ننھے مصوروں میں انعامات تقسیم کیے

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مصوری جیسا لطیف و خوبصورت فن خالق کائنات نے اپنے بے شمار شاہکاروں کے ذریعے تخلیق کیا ہے او رخصوصا اس دنیا کو خوبصورت بنانے کیلئے مصوری کا فن انسانی فطرت میں شامل کر دیاہے آج کے ہونہار بچے ہمارا حسین مستقبل ہیں جنہوں نے سماج میں امن وسلامتی ، ایثار و قربانی ، تحمل و رواداری کے رنگ بکھیر کر معاشرے کو منور کرنا ہے ہمیں اپنے باصلاحیت نوجوان فنکاروں پر فخر ہے جو کم وسائل کے باوجود بہترین شہ پارے بنا کر مقابلے میں شریک ہوئے ہیں تقریب میں پروگرام آفیسر فضل کریم ، ادیب شاعر و معلم محبوب جھنگوی کے علاوہ اساتذہ ، طلباﺅطالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔


ڈیرہ غازی خان :کفرٹوٹا خداخداکرکے ،انتظامیہ نہ سہی بالآخرمیپکو کو تو خیال آہی گیا ، ریلوے پلی تا ریجنل آفس اینٹی کرپشن تک دونوں اطراف سڑک کنارے کھڑےسفیدے کے لمبے اور ٹیڑھے درخت حادثات کاسبب بننے کے علاوہ آندھی اور بارش کے دوران بجلی کی سپلائی میں بھی رکاوٹ بننے لگے رواں سال 2019کےدوران مختلف سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کی اس راستے سے گزرنےوالی والی بڑی بسوں کے ایک درجن سے زائد حادثات میں گاڈیوں کونقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ آندھی اور بارش کے دوران درختوں کے واپڈاکی 11وی تاروں سے ٹکرانے کےباعث بارہ بارہ گھنٹوں سے زائد بجلی کی سپلائی معطل رہی جسکا خیال دیر آیادرست آیا کے مصداق انتظامیہ کونہ سہی میپکو کو خیال آہی گیا۔

ایس ڈی او میپکو سیکنڈ سب ڈویژن فہد شمائل لغاری نے گزشتہ روز اپنی زیرنگرانی ان تمام درختوں کی کانٹ چھانٹ کروائی جو آندھی اور بارش کے دوران بجلی کی 11 کی وی تاروں سے ٹچ ھوجانے کےباعث صارفین کو بجلی کی مسلسل سپلائی میں رکاوٹ کاسبب بن رہے تھے ان کی کانٹ چھانٹ سے جہاں حادثات کاخطرہ ٹل جائیگاوہیں بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ کااندیشہ بھی ختم ھوجائیگا

About The Author