ایک محاورہ ہے کہ ہماری بلی ہمیں کو میاؤں، لیکن یہ محاورہ سچ ثابت ہو گیا۔۔ چیئرپرسن پی ایچ اے بہاولپور شہلا احسان پر ان ہی کی پالتو بلی نے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔ چیکو نامی بلی شہلا احسان کی سب سے پیاری بلی تصور کی جاتی ہے۔ شہلا احسان کو زخمی حالت میں وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔سنا تو بہت تھا کہ ہماری بلی ہمیں کو میاؤں لیکن یہ مثال چیئرپرسن پی ایچ اے بہاولپور شہلا احسان پر سچ ثابت ہو گئی۔ چیکو نامی بلی کا حملہ اتنا شدید تھا کہ شہلا احسان کے پاوں سے خون پہنا شروع ہو گیا اور انہیں وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
شہلا احسان کو ایمرجنسی ٹریٹمنٹ دی گئی۔ راہنما پاکستان تحریک انصاف شہلا احسان کا کہنا تھا کہ وہ خود حیران ہیں کہ ان کی سب سے پیاری پالتو بلی نے انہیں زخمی کر دیا ہے۔
اے وی پڑھو
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری