دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان :چلڈرن کمپلیکس کے 40 ڈاکٹرز نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنماؤں کا کہناہے کہ ایم پی اے سبین گل کی رکنیت معطل کرنے کی بجائے ڈاکٹرز کو بار بار طلب کیا جا رہا ہے۔

ملتان:تحریک انصاف کی ایم پی اے سبین گل کے رویہ کے خلاف چلڈرن کمپلیکس کے 40 ڈاکٹرز نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

چلڈرن کمپلیس کے ڈاکٹرز کا کہناہے کہ ایم پی اے سبین گل نے پروٹوکول مانگا نہ دینے پر الٹا ڈاکٹرز کے خلاف کراروائی عمل میں لائی گئی۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنماؤں کا کہناہے کہ ایم پی اے سبین گل کی رکنیت معطل کرنے کی بجائے ڈاکٹرز کو بار بار طلب کیا جا رہا ہے۔

پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کی جانب سے ایم ایس چلڈرن اسپتال اور اے ڈی ایم ایس ڈاکٹر شاہد اور ڈاکٹر سعدیہ کو کل کمیٹی سامنے طلب کیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ ملتان چلڈرن اسپتال کے 48 ڈاکٹرز اور فکیلٹی ممبرز نے استفے جمع کروا دئیے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہم پر لگائے جانے والے الزامات کی  غیر جانبدرانہ انکوائری کرائی جائے ،سبین گل کی رکنیت معطل کی جائے ۔

ڈاکٹرز کا کہناہے کہ اسپتال میں ایمرجنسی سروس جاری رکھیں گے 48 گھنٹے کا وقت دیتے ہیں رکنیت معطل کریں اور تحریک استحقاق واپس لی جائے۔

About The Author