دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رحیم یار خان :خاتون پر لڑکے سےجنسی زیادتی جیسے گھناؤنے الزام کا مقدمہ

خاتون ٹیچر کے ہاتھوں مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والے لڑکے کو پولیس کی جانب سے میڈیکل کیلئے شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

رحیم یار خان : صلاح الدین تشدد کیس کے بعد رحیم یارخان پولیس کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا۔

چندروز قبل خاتون ٹیچر کے گھر سے چوری کرنے والے کرایہ دار کے لڑکے پر چوری کا مقدمہ درج کیا۔چوری شدہ چیزیں برآمد کیں۔بعدازاں خاتون پر صلح کرنے کا پریشر ڈالنے لگے۔

58سالہ خاتون پولیس کے پریشر میں نہ آئی اور اپنے مقدمے پر ڈٹی رہی۔جس کے بعد رحیم یار خان پولیس نے ملزم کی مدعیت میں خاتون ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے میں خاتون پر لڑکے سےجنسی زیادتی جیسے گھناؤنے الزام لگائے گئے۔

خاتون ٹیچر کے ہاتھوں مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والے لڑکے کو پولیس کی جانب سے میڈیکل کیلئے شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق لڑکے کا طبی معائنہ کیا گیا جس میں زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔

اہل علاقہ کا کہناہے کہ صلاح الدین تشدد کا واقعہ ہو یا خاتون ٹیچر پر گھناؤنے الزامات کے بعد لگتا ہے کہ رحیم یار خان پولیس نے اپنی روش نہیں بدلی اور قانون سے کھلواڑ کاسلسلہ جاری وساری ہے۔۔

About The Author