دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد کراچی پہنچ گیا

وفد کی جانب سے کلیرنس ملنے پر بنگلہ دیش کی قومی ٹیم کے علاوہ قومی ویمنز ٹیم اور انڈر16 کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرینگی۔

کراچی: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد کراچی پہنچ گیا ، پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے استقبال کیا۔

ذرائع کا کہناہے کہ بنگلہ دیش کے چار رکنی وفد میں کرنل عتیق زمان، کمانڈر محمد حسین، محمد شریف اور رانا شامل ہیں بنگلہ دیشی سیکیورٹی ٹیم کل اجلاس میں  شرکت کرے گی ۔

انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکورٹی بریفنگ دی جائے گی جس کے بعد چارکنی وفد نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا ۔

بنگلہ دیش کا سیکیورٹی وفد لاہور اور اسلام آباد بھی جائے گا،کلیرنس ملنے پر بنگلہ دیش کی قومی ٹیم کے علاوہ قومی ویمنز ٹیم اور انڈر16 کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرینگی۔

بنگلہ دیش انڈر16 کرکٹ ٹیم نے 22 اکتوبر کو آنا ہے جبکہ بنگلہ دیشی ویمن ٹیم کی 23 اکتوبر کو آمد طے ہے ۔

اس کے بعد جنوری2020 میں بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

About The Author