نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گورنر خیبر پختونخوا ملٹری سیکرٹری کے گھر میں رہائش پذیر ہیں، ترجمان

گورنر شاہ فرمان نے 12 ماہ میں صرف 6گھنٹے سر کاری ہیلی کاپٹر استعمال کر کےکفایت شعاری کی عمدہ مثال قائم کی۔

پشاور :گورنرخیبرپختونخوا نے کفایت شعاری مہم کے تحت گورنرہاؤس سیکرٹریٹ میں تعینات 26 اضافی ملازمین کو واپس اپنے محکموں میں بھیجنے کی ہدایت کردی ہے۔

ترجمان گورنر ہاوس پشاور کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ملازمین  دیگر محکموں میں ایڈجسٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جن  میں بنیادی اسکیل 18 سے کلاس فورتک کے ملازمین شامل ہیں۔

گور ہاؤس کے ترجمان کے مطابق  ملازمین  واپسی سے گورنرہاؤس کے بجٹ میں سالانہ 25 ملین روپے کی بچت ہوگی۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم کی کفایت شعار مہم کے تحت گورنرشاہ فرمان اپنی رہائشگاہ کے بجائے ملٹری سیکرٹری کے گھر میں رہائش پذیر ہیں۔

گورنر شاہ فرمان نے 12 ماہ میں صرف 6گھنٹے سر کاری ہیلی کاپٹر استعمال کر کےکفایت شعاری کی عمدہ مثال قائم کی۔گورنر کیلئے مختص رہائشگاہ استعمال نہ ہونے سے تزیئن و آرائش کی مد میں سالانہ لاکھوں روپے کی بچت ہو رہی ہے۔

About The Author