اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے 2ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ صادق خان سنجرانی نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے رابطہ کیاہے ۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ لکھا ہے ۔ خط میں الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت کا کہا گیا ہے۔
میر صادق خان سنجرانی کی طرف سے لکھے گئے خط میں تجویز کیا گیا ہے کہ ممبران کی تعیناتی کے لیے اسپیکر اور چیرمین سینیٹ کی ملاقات ہونی چاہیے۔
چیئرمین سینیٹ صادق خان سنجرانی نے خط میں تجویز دی ہے کہ یہ ملاقات 21 اکتوبر بروز پیر کو دن گیارہ بجے کمیٹی روم نمبر تین میں منعقد ہوسکتی ہی۔
واضح رہے کہ یہ خط اسلام آباد ہائی کورٹ کے 14 اکتوبر کے فیصلے کی روشنی میں لکھا گیا ہے۔
عدالت نے 14اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران کی تعیناتی کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
اسلا آباد ہائی کورٹ نے کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کیا تھا جسے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا جو پانچ صفحات پر مشتمل تھا۔
تحریری فیصلے کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا وزیر اعظم عمران خان اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے مابین معاملے پر ڈیڈ لاک رہا۔ پارلیمنٹیرینز پاکستانی عوام کے نمائندے ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی اس معاملے کو حل کرلیں گے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق مفاد عامہ کا فیصلہ عوامی نمائندوں کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے اور الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے تشویش کو ختم کیا جانا چاہیے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ معاملے کے حل کے لیے کردار ادا کریں۔
عدالت عالیہ کے فیصلے میں کہا گیا کہ آئندہ سماعت پر سیکرٹریز قومی و سینیٹ عدالت میں رپورٹ پیش کریں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔
اس سے قبل سماعت کے موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو اس ضمن میں وفاقی حکومت کا جواب جمع کرایا جس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،