نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: کرتارپور راہداری منصوبہ تکمیل کے آخری مرحلہ میں داخل

سکھ یاتریوں کیلئے لنگر خانہ اور واش رومز کی تعمیر بھی مکمل ہو گئی ۔ زیروپوائنٹ پر ٹرمینل اور کرتارپور میں ایڈمنسٹریشن بلاک بھی تعمیر کر لیا گیا ۔

لاہور : کرتارپور راہداری منصوبہ تکمیل کے آخری مرحلہ میں داخل ہو گیاہے۔ کرتارپور میں گردوارہ باباگورونانک کی توسیع مکمل ہوگئی ہے اس پر رنگ روغن کا کام شروع ہے۔

گردوارے کے اطراف میں بارہ دری اور کمرے تعمیر کئے گئے ہیں ۔ باباگورنانک کے کنوئیں کی بھی تذین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا ۔

سکھ یاتریوں کیلئے کرتار پور میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے بڑا تالاب بھی تیارکرلیا گیاہے۔

دریائے راوی پر پل کی تعمیر اور زیروپوائنٹ سے مین شکرگڑھ روڈ تک سڑک کی تعمیربھی مکمل کر لی گئی ۔
اسی طرح سکھ یاتریوں کیلئے لنگر خانہ اور واش رومز کی تعمیر بھی مکمل ہو گئی ۔ زیروپوائنٹ پر ٹرمینل اور کرتارپور میں ایڈمنسٹریشن بلاک بھی تعمیر کر لیا گیا ۔

کرتار پور میں وسیع کار پارکنگ واٹر فلٹریش پلانٹس کی تنصیب اور بجلی کی سپلائی کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ۔

ذرائع کا کہناہے کہ  سنگ مرمر کی رگڑائی وائٹ واش اور پودے لگانے سمیت دیگر کام 30 اکتوبر تک مکمل کر لئے جائیں گے ۔ کرتار پور راہداری منصوبہ کی بروقت تکمیل کیلئے لیبر تین شفٹ میں 24 گھنٹے کام کر رہی ہے۔

گردوارہ باباگورنانک سمیت کرتار پور راہداری منصوبہ پر سیکیورٹی مذید سخت کر دی گئی ۔ کرتار پور میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ سخت ممنوع ہے۔

About The Author