دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

16اکتوبر2019:ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ غازی خان اور اس کے ارد گرد کے علاقوں سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ۔

ڈیرہ غازی خان سے


ڈیرہ غازی خان :وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن و ڈیمارکیشن اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے بلدیاتی کمیٹیوں کی بیرونی حدبندی سے متعلق عوامی اعتراضات سننے کےلئے شیڈول جاری کردیا ہے۔

متعلقہ ڈپٹی کمشنرز/ڈیمارکیشن آفیسرز،اسسٹنٹ کمشنرز/اسسٹنٹ ڈیمارکیشن آفیسرز،ڈپٹی ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن،اسسٹنٹ کمشنر جنرل اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو ریکارڈ کے ساتھ شیڈول کے مطابق متعلقہ مقامات پر اپنی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

مراسلہ کے مطابق کمشنر/ڈیمارکیشن اتھارٹی مدثر ریاض ملک 19 اور 20 اکتوبر کو ضلع ڈیرہ غازی خان میں میٹرو پولیٹن،میونسپل کمیٹی،ٹاون کمیٹی اور دیگر بلدیاتی اداروں کی آؤٹر باؤنڈری کی حدبندی سے متعلق موصول شدہ عوامی اعتراضات سنیں گے۔

21 اور 22 اکتوبر کو ضلع مظفرگڑھ،23 اور 24 اکتوبر کو ضلع راجنپور اور 25 اکتوبر ضلع لیہ سے متعلق عوامی اعتراضات سنیں گے۔

کمشنر مدثر ریاض ملک نے ہدایت کی ہے کہ شیڈول کے مطابق متعلقہ درخواست گزاروں کی موقع پر موجودگی اور تمام ضروری انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر حدبندی سے متعلق عوامی اعتراضات 17 اکتوبر تک ضلعی سطح پر وصول کئے جائیں گے اور 18 اکتوبر عوامی اعتراضات کمشنر/ڈیمارکیشن اتھارٹی کو پیش کئے جائیں گے۔


ڈیرہ غازیخان :کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن و ڈیمارکیشن اتھارٹی مدثر ریاض ملک 19 اکتوبر کو ساڑھے نو بجے صبح تحصیل ڈیرہ غازی خان اور اسی روز ایک بجے دوپہر تحصیل کوٹ چھٹہ سے متعلق حدبندی کے عوامی اعتراضات اور تجاویز کی درخواستوں کی سماعت کریں گے۔

20 اکتوبر کو ساڑھے نو بجے صبح تحصیل تونسہ اور اسی روز ایک بجے دوپہر تحصیل کوہ سلیمان سے متعلق عوامی اعتراضات سنیں گے۔

تمام درخوست گزار اور تجویز کندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ دن اور اوقات میں کمشنر کی عدالت میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 ءکے تحت میٹرو پولیٹن کارپوریشن،میونسپل کمیٹی،ٹاون،تحصیل کونسل اور ضلع کونسل کی حدبندی سے متعلق عوامی اعتراضات سن کر قانون کے تحت فیصلے کئے جائیں گے۔


ڈیرہ غازیخان :ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید نے رات گئے ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا انہوں نے ٹراما سنٹر میں داخل مریضوں کی عیادت کی کی اور فراہم طبی سہولیات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی اور سکیورٹی کے معاملات بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔


ڈپٹی کمشنر کہا کہ سکیورٹی کے نام پر عوام کی تذلیل اور پریشان کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ڈپٹی کمشنر ہر مریض کے بستر پر گئے اور خیریت دریافت کی۔


ڈیرہ غازیخان :حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں منشیات کی روک تھام کےلئے تمام قانونی طریقے استعمال کئے جائیں۔

منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجہ کےلئے این جی اوز اور مخیر حضرات تعاون کریں۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازی خان حسنین خالد سنپال نے ڈسٹرکٹ نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جام محمد اجمل اظہر،ڈی ایچ او ڈاکٹر ریاض ملک اور کمیٹی کے دیگر اراکین موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کہا کہ ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی مانیٹرنگ کرکے منشیات کی ترسیل روکی جائے۔

منشیات کا استعمال ترک کرنے کےلئے بھرپور آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔منشیات کے عادی افراد کی بجائے منشیات سے نفرت کی جائے۔منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاو ¿ن کرکے منشیات کی رسد روکی جائے۔اجلاس میں دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔


ضلع ڈیرہ غازی خان میں مزید 60 خصوصی افراد کو  50فیصد رعائت کے حامل سفری کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری محکموں اور اہم  صنعتی اداروں میں  3 فیصد کوٹہ کے تحت معذور افراد کی بھرتی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

اس بات کا فیصلہ  ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ ڈی سی آر سی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کی ۔

اجلاس میں میں موصول شدہ درخواستوں کی جانچ پڑتال اور دیگر امور کا  جائزہ لیا گیا  حکومت پنجاب کی ہدایت پر کسی بھی جسمانی معذوری کے شکار افراد کو ضلع ڈیرہ غازی خان کی حدود میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 50 فیصد رعایت دلائے جائے گی جس کے لیے  خصوصی سفری کارڈ جاری کیے جائیں گے۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر  ذکاء الدین بزدار اور کمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

About The Author