اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اپنی شادی کا اعلان مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں کروں گا، جمشید دستی

جمشید دستی کا کہنا تھا کہ جب بھی خوشی کی تیاری کرتا ہوں کوئی مسئلہ کھڑا ہوجاتا ہے، اب تو لوگ کہتے ہیں آپ بھی شیخ رشید بنتے جارہے ہیں۔

عوامی راج پارٹی کے سربراہ سابق ایم این اے جمشید دستی نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شادی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس ضمن میں جمشید دستی نے یڈیو بیان بھی جاری کی اہے اور کہاہے کہ میں شادی کو جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے مشروط کرتاہوں۔

مظفر گڑھ کے سابق ایم این اے نے کہا کہ مولانا کے مارچ میں شادی کا اعلان کروں گا۔

سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ جب بھی خوشی کی تیاری کرتا ہوں کوئی مسئلہ کھڑا ہوجاتا ہے، اب تو لوگ کہتے ہیں آپ بھی شیخ رشید بنتے جارہے ہیں۔

اپنے ویڈیو بیان میں جمشید دستی کا مزید کہنا تھا کہ 2019 میں شادی کا ارادہ تھا لیکن اس سال تو شادی ہوتی نظر نہیں آ رہی اب 2020 میں ہی سادگی سے شادی کرلوں گا۔

جمشید دستی نے موجودہ حکومت پر طنز کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ اللہ حکمرانوں کو بھی وعدوں کی تکمیل کی ہدایت دے۔

%d bloggers like this: